سینیٹ نے پانچ پرائیویٹ ممبر بلوں کی متفقہ طور پر منظوری دیدی
سینیٹ نےپانچ پرائیویٹ ممبر بلوں کی متفقہ طور پر منظوری دیدی جبکہ تین پرائیویٹ ممبر بل قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے گئے۔ سینیٹ اجلاس میں نجی کارروائی کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن ثمینہ ممتاز زہری کا فیملی کورٹس ترمیمی بل اور پیپلزپارٹی کے رکن…
آبی ذخائر اور پن بجلی منصوبے ترقیاتی بجٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آبی ذخائر اور پن بجلی منصوبے ترقیاتی بجٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت موجودہ اور آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کا جائزہ…
باجوڑ اور جیکب آباد میں پولیو ٹیموں پر حملے، دو پولیس اہلکارشہید، پولیو ورکر زخمی
باجوڑ اور جیکب آباد میں پولیو ٹیموں پر حملوں میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ خاتون پولیو ورکر زخمی ہوگئیں۔ باجوڑکی تحصیل سلارزئی میں دوالگ الگ واقعات میں پولیو ٹیموں پر فائرنگ سے ٹیموں کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکارشہید ہوگئے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ…
حکومت سندھ نے 500 نئی ای وی بسوں کی منظوری دیدی
حکومت سندھ نے 500 نئی ای وی بسوں کی منظوری دے دی جو کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی۔ سندھ اسمبلی میں رکن ایم کیو ایم پاکستان نصیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منگھوپیر کے علاقے میں کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں، میں پہلے بھی آواز اٹھا چکا…
بھارت نے دوبارہ للکارا تو اس کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جو پہلے مار پڑی ہے بھارت ابھی تک اسے سہلا رہا ہے۔ خواجہ آصف نے ایران پر امریکا یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کے امکان کو مسترد کردیا اور واضح کیاکہ ایران پر امریکا یا اسرائیل…
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا
کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوکر 278 روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن…
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، ایڈووکیٹ عزیر بھنڈاری کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا رواں سال 12 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ جو بانی کی اسپتال منتقلی میڈیکل…
شہر صرف سڑکیں نہیں،انسانوں کی ترقی سے منسلک ہوتے ہیں: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آذربائیجان میں ورلڈ اربن فورم میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام کی طرف سے محبت کا پیغام لائی ہوں،بھرپور مہمان نوازی پرآذربائیجان کی قیادت کی مشکورہوں۔ تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا…
وزیر خارجہ سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اہم ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر…
آئی ایم ایف کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5500 روپے اضافےکا مطالبہ
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5500 روپے اضافے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے رقم 14500 روپے سے بڑھا کر 20 ہزار کرنے کی تجویز دی ہے، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام پر مذاکرات…