صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زور
خشک سالی اور صحرائی پھیلاؤ کے عالمی دن پر صدر مملکت اور وزیراعظم نے قدرتی وسائل کے تحفظ اور چراگاہوں کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ خشک سالی کے عالمی دن پر اپنے…
محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا نئے ہجری سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دعا ہے کہ نیا اسلامی سال امن و سلامتی اور سکون کا پیغام لائے، نیا ہجری سال امت مسلمہ کے لئے وحدت و اتحاد کا پیغامبر ہو اور پاکستان کے لئے امن و ترقی کا سال ہو۔…
یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیا
اقوام متحدہ میں پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والا حالیہ مفاہمتی معاہدہ یمن میں جاری بحران کے حل اور سیاسی عمل کی بحالی کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرے گا۔ پاکستان کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی اور سفارتی…
بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹو
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں دو رکنی حکومتی وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جہاں نائب وزیراعظم نے بلاول بھٹو…
برطانیوی نائب وزیر خارجہ کی محسن نقوی سے ملاقات، پاکستان کے امن کردار اور ایران امریکا مفاہمت میں کردار کو سراہا گیا
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ Hamish Falconer نے وفاقی وزیر داخلہ Mohsin Naqvi سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون…
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حملے بند نہ کیے تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا: ایرانی فوج
ایرانی فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران اسرائیلی افواج نے مبینہ طور پر جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی 84 بار خلاف ورزی کی ہے اور عام شہریوں کو شہید کیا گیا جو خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ بیان…
فیفا ورلڈ کپ،دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا فاتحانہ آغاز، میسی کی تاریخی ہیٹرک
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے اپنے پہلے میچ میں الجزائر کو 0-3 سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔ میچ کے ہیرو لیونل میسی رہےجنہوں نےہیٹرک اسکور کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹرک اپنے نام کر لی، ارجنٹینا نے الجزائر کو0-3 سے شکست دے دی۔ میسی…
امریکا نے ایران معاہدے کا مسودہ دیکھنے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی
قریب ترین اتحادی کے ہاتھوں اسرائیل کی ایک بار پھر بدترین سبکی ہوئی ہے۔ امریکا نے ایران معاہدے کا مسودہ دیکھنے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق صیہونی ریاست نے امریکا سے ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا متن دیکھنے کی درخواست کی…
پی ٹی وی کی پہلی آواز طارق عزیز کو دنیا سے رخصت ہوئے 6 سال بیت گئے، ایک عہد کا اختتام
پاکستان کی نشریاتی تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش نام، معروف براڈکاسٹر، کمپیئر، اداکار، شاعر اور سیاستدان طارق عزیز کو دنیا سے رخصت ہوئے چھ برس بیت گئے ہیں، مگر ان کی آواز اور انداز آج بھی ایک پوری نسل کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ “دیکھتی آنکھوں، سنتے…
امریکا ایران معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا، رائٹرز
خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایران کے لیے 300 ارب ڈالر کے فنڈ کی تفصیلات سامنے لاتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا ایک پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔ رائٹرز کے مطابق یہ رقم سرمایہ کاری کی صورت میں ایران میں لگائی…