ڈیجیٹل جنگ جاری ہے، نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: جمال رئیسانی
کوئٹہ میں صوبائی وزراء علی مدد جتک اور عاصم کرد گیلو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمال رئیسانی نے کہا کہ دشمن پاکستان اور بلوچستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور موجودہ دور کی جنگ بڑی حد تک ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر منتقل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم…
کسانوں نے نئے بجٹ میں بجلی کے بلوں اور کھاد پر ریلیف مانگ لیا
کسانوں نے نئے بجٹ میں بجلی کے بلوں اور کھاد پر ریلیف مانگ لیا۔ کسان اتحادپاکستان کے مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ مہنگائی کےباعث کسان گندم اوردیگرفصلوں کوپوری کھاد ہی نہیں ڈال سکے،جس کے باعث پیداوار میں کمی…
توانائی بچت مہم، وزیراعظم نے نئے کاروباری اوقات کی منظوری دیدی
کابینہ ڈویژن کے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز اب رات 9 بجے بند کیے جائیں گے، جبکہ شادی ہالز، مارکیاں اور دیگر کمرشل تقریبات رات 10 بجے تک جاری رہ سکیں گی۔ اسی طرح ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی فروخت کرنے والی دکانوں کو رات…
ایران امریکہ جنگ: پاکستان کی خلیجی ممالک کیلئے برآمدات بری طرح متاثر
پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی اشیاء کی برآمدات بری طرح متاثر ہوئی ہیں، جی سی سی(خلیجی ) ممالک کو پاکستان کی ایکسپورٹس میں 70 فیصد تک کمی آئی ہے۔ دستیاب وزارتِ تجارت کی دستاویزات کے مطابق مارچ اور اپریل میں پاکستان کی جانب سے ہونے والی ایکسپورٹس میں…
حجاج کرام کی وطن واپسی کا مرحلہ وار سلسلہ جاری
ترجمان مذہبی امور کے مطابق ہبی امور کے مطابق 3 روز میں 12 ہزار 157 حجاج مکہ مکرمہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ 832 حجاج کرام مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد سرکاری حجاج کرام اب بھی سعودی عرب میں موجود ہیں، حج کے بعد 71…
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 97 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 95 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی تجارتی…
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا منفی زون میں آغاز
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 932 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ…
سمندری تجارت میں اہم بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی
عرب نیوز کے مطابق ہچیسن پورٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ نیا کارگو کئی بحری جہازوں کے ذریعے پاکستان پہنچے گا، دو جہاز پہلے ہی بندرگاہ پر آ چکے ہیں، جبکہ تیسرا جہاز جون کے پہلے ہفتے میں پہنچنے کی امید ہے۔ کراچی میں ہچیسن پورٹس ٹرمینل 4 ہزار نئے ٹرانس شپمنٹ…
کسان کارڈ پروگرام: 8 لاکھ 32 ہزار کاشتکار مستفید، 86 فیصد قرضوں کی ریکوری
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 832,000 کاشتکاروں نے مجموعی طور پر 2 ارب 54 کروڑ روپے کے قرضے استعمال کر لئے۔ گندم کے سیزن کے دوران کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 100 ارب روپے مالیت کے زرعی مداخل خریدے، جبکہ خریف کی فصل کیلئے 90 ارب روپے کی مالی سہولت فراہم…
پاک فوج کی لکھی گئی کتاب “ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز” لوگوں کے سامنے پیش
کتاب “ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز” کو آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری میں پہلی بار لوگوں کے سامنے لایا گیا، اس تقریب میں پاک فوج کے غازیوں، اساتذہ، معروف شخصیات اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ کتاب پاک فوج کی بہترین منصوبہ بندی اور…