آزاد کشمیر میں احتجاجی کال، سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری
احتجاج کے پیش نظر حکومت آزاد کشمیر نے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزری کے مطابق سیاح 9 جون کے احتجاجی کال کے پیش نظر 5 سے 20 جون تک آزاد کشمیر میں سفر، داخلے سے اجتناب کریں۔ حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر میں سیاحت و دیگر مقاصد کیلئے آئے افراد…
نیپرا کا کمال، بجلی ایک ہاتھ سستی، دوسرے ہاتھ مہنگی کر دی
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی یونٹ اضافہ اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے اطلاق سے چارجنگ سٹیشن، لائف لائن صارفین اور پری پیڈ صارفین مستثنیٰ ہوں گے، قیمتوں میں…
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
بشکیک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ دونوں وزرائے داخلہ نے پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ خطے میں کشیدگی میں کمی اور داخلی سلامتی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔…
سپریم جوڈیشل کونسل، پالیسی ساز کمیٹی اور عدالتی کمیشن کے اجلاس طلب
ہائیکورٹس کے ججز کے خلاف شکایات پر غور کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل، سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اور ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرریوں اور موجودہ ہائیکورٹس کے ججز کی کارکردگی سے متعلق طریقہ کار طے کرنے کے…
پاک چین دوستی 75 برس بعد بھی اعتماد اور شراکت داری کی مضبوط مثال قرار
گلوبل ٹائمز کے مطابق گزشتہ 75 برسوں کے دوران عالمی سیاسی تبدیلیوں، معاشی اتار چڑھاؤ اور مختلف چیلنجز کے باوجود پاکستان اور چین کے تعلقات مسلسل مضبوط ہوئے ہیں، اگرچہ بین الاقوامی تعلقات عموماً مفادات کے گرد گھومتے ہیں، تاہم پاک چین دوستی پائیدار اعتماد…
موسمیاتی تبدیلی صحت، معیشت اور خوراک کے لیے بڑا خطرہ ہے: صدر و وزیراعظم
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ ماحولیات پر عالمی و قومی سطح پر ماحولیاتی تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کم اخراج کے باوجود کلائمیٹ رسک ممالک میں سرفہرست ہے، گلیشیئرز کے پگھلنے، سیلاب اور گرمی کی لہروں پر تشویش ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پانی کے…
مریم نواز کا پلاسٹک کے خاتمے اور شجرکاری مہم تیز کرنے کا عزم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت دیگر علاقوں میں ماحولیاتی صورتحال میں بہتری پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور متعلقہ ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا، اور گزشتہ سال فوگ میں نمایاں کمی اور ماحول کی بہتری پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ نےغیر معیاری…
فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ تقسیم کرنے کا فیصلہ
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس میں طے پایا کہ فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ کے دوران تقسیم کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز، موٹرسائیکل مالکان اور کسانوں کو فیول سبسڈی کی فراہمی کے طریقہ…
79 اضلاع میں ایک کروڑ 86 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے: نیشنل ای او سی
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کی زیر صدارت پولیو جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں حالیہ انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نیشنل ای او سی کے مطابق ملک کے 79 اضلاع میں ایک کروڑ 86 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے…
موٹر و ے گینگ ریپ کیس: ایلون مسک کی پاکستان کے عدالتی فیصلے کی کھل کر تعریف
دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے پاکستان کے عدالتی فیصلے کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے موٹر و ے گینگ ریپ کیس کے مجرموں کی سزائے موت برقرار رکھنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے بدھ کو موٹر و ے گینگ ریپ کیس کے مجرموں …