Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاک چین دوستی 75 برس بعد بھی اعتماد اور شراکت داری کی مضبوط مثال قرار

By FARHAN.YOUNAS1992
June 5, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاک چین دوستی 75 برس بعد بھی اعتماد اور شراکت داری کی مضبوط مثال قرار

گلوبل ٹائمز کے مطابق گزشتہ 75 برسوں کے دوران عالمی سیاسی تبدیلیوں، معاشی اتار چڑھاؤ اور مختلف چیلنجز کے باوجود پاکستان اور چین کے تعلقات مسلسل مضبوط ہوئے ہیں، اگرچہ بین الاقوامی تعلقات عموماً مفادات کے گرد گھومتے ہیں، تاہم پاک چین دوستی پائیدار اعتماد اور غیر متزلزل تعاون کی ایک منفرد مثال ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، چین نے اقوام متحدہ سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق مؤقف کی سفارتی حمایت کی، جبکہ پاکستان نے بھی عالمی سطح پر چین کو ایک قابلِ اعتماد دوست اور شراکت دار کے طور پر سپورٹ کیا۔

گلوبل ٹائمز کے مطابق پاک چین تعلقات صرف معاشی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ گہری سٹریٹجک شراکت داری، باہمی احترام اور جذباتی وابستگی پر مبنی ہیں، پاکستان ان ابتدائی ممالک میں شامل تھا جنہوں نے آزاد خارجہ پالیسی اور تعمیری سفارتکاری کے تحت چین کو تسلیم کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان ملک میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ اور چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون خصوصاً چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کے ذریعے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے خواب کی تعبیر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اور مؤثر عسکری و سفارتی حکمت عملی نے چین، امریکہ اور دیگر اہم ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو فروغ دیا ہے، عالمی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود پاکستان ایک ثابت قدم اور قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔

ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات محض سفارتی روابط نہیں بلکہ باہمی احترام، مشترکہ ترقی اور آہنی بھائی چارے کی علامت ہیں، جو خطے کے استحکام اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

موسمیاتی تبدیلی صحت، معیشت اور خوراک کے لیے بڑا خطرہ ہے: صدر و وزیراعظم

Next

سپریم جوڈیشل کونسل، پالیسی ساز کمیٹی اور عدالتی کمیشن کے اجلاس طلب

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme