ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ
ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے ڈیسک قیام کے لئے تمام ایڈیشنل ڈی جی اور زونل ڈائریکٹرز کو حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کے اس ڈیسک کے ذریعے 6 مختلف اہداف بارے اقدامات کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی اور یہ تفصیلات ممکنہ طور…
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
شنگھائی تعاون تنظیم کے کرغزستان میں اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی ہم منصب ولادیمیر کولوکولٹسیف کی ملاقات میں اہم…
حکومت نے پیٹرول 4 روپے فی لیٹر سستا کر دیا، ڈیزل کی قیمت برقرار
حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 7 روز کے لیے…
عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی خریدو فروخت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ریکارڈ اضافہ
اسٹیٹ بینک کی’’گو کیش لیس‘‘مہم کے مثبت اثرات آنے لگے، ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی خرید و فروخت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ عیدپرمویشیوں کی خریداری کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ایک سال میں ساڑھے سو فیصد ریکارڈ اضافہ…
زیلنسکی کو ماسکو آنے کی دعوت اب بھی برقرار ہے: روسی صدارتی ترجمان کریملن
روسی صدارتی ترجمان کریملن نے واضح کیا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ماسکو آنے اور مذاکرات کرنے کی پیشکش اب بھی برقرار ہے۔ روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے سینٹ پیٹرزبرگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن…
ایران کے پاس اب بھی 21 سے 22 فیصد میزائل ذخیرہ باقی ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے میزائل ذخائر میں نمایاں کمی کے باوجود ملک کے پاس اب بھی تقریباً 21 سے 22 فیصد میزائل موجود ہیں۔ این بی سی نیوز کے پروگرام “میٹ دی پریس” کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں…
امریکہ کی کویت کو 1.98 ارب ڈالر کے انسداد ڈرون سسٹمز کی فروخت کی منظوری
امریکہ نے کویت کو جدید انسدادِ ڈرون نظام اور متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 1.98 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اس معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فروخت کا مقصد کویت کی فضائی دفاعی…
البانیا میں فٹ بال میچ کے دوران اسرائیلی ٹیم کے خلاف شدید احتجاج، شائقین نے جوتے اور کوڑا کرکٹ پھینک دیا
تیرانا: البانیا میں کھیلے گئے ایک فٹ بال میچ کے دوران اسرائیلی ٹیم کو شدید عوامی ردعمل اور احتجاج کا سامنا کرنا پڑا، جہاں شائقین نے میچ کے مختلف مراحل میں اسرائیلی کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ شروع…
اسرائیل میں زبردستی فوجی بھرتی کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، درجنوں گرفتار، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
یروشلم اور بیت شیمش میں سینکڑوں الٹرا آرتھوڈوکس (حریدی) مظاہرین نے فوجی بھرتی سے متعلق گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ جھڑپیں کیں اور بعض مقامات پر ہنگامہ آرائی کی۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق مظاہرین نے یروشلم کے روسین کمپاؤنڈ میں واقع…
39 ممالک کے تارکین وطن پر پابندیوں کے خلاف امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹرمپ پالیسی مسترد
واشنگٹن: امریکہ میں ایک وفاقی جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے 39 ممالک کے تارکین وطن کو نشانہ بنانے والی امیگریشن پالیسیوں کو غیر قانونی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پروویڈنس، رہوڈ آئی لینڈ کے چیف ڈسٹرکٹ جج جان…