میٹرو بس میں سٹیشن کے قریب اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، سروس معطل
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، جہاں مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق بس میں آگ بھڑکنے کے باعث میٹرو بس ٹریک پر گاڑیوں کی…
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ دیر، سوات، مالم جبہ، کوہستان اور باجوڑ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کالام، چترال، بونیر، کوہاٹ، ایبٹ آباد اور پشاور میں بھی بارش…
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ون ڈے سیریز کیلئے تیاریاں مکمل
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جہاں مہمان کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فلائٹ شیڈول کے تحت آسٹریلوی اسکواڈ کا دوسرا گروپ کل بروز ہفتہ وفاقی دارالحکومت پہنچے…
رستمِ زماں گاما پہلوان کی 66ویں برسی، ناقابلِ شکست پہلوان کو خراجِ عقیدت
برصغیر کے عظیم پہلوان اور “رستمِ زماں” کے لقب سے شہرت پانے والے گاما پہلوان کی آج 66ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ کشتی کی دنیا میں گاما پہلوان کو ان کی غیر معمولی جسمانی طاقت، شاندار تکنیک اور ناقابلِ شکست ریکارڈ کے باعث عالمی سطح پر ایک منفرد مقام حاصل رہا۔…
اداکارہ مومنہ اقبال نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف دھمکیوں اور بلیک میلنگ پر مقدمے کی درخواست دے دی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ Momina Iqbal اور Saqib Chadhar کے درمیان قانونی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں اداکارہ نے ایم پی اے کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال اپنے وکلاء کے…
وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر چین روانہ
لاہور:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے چار روزہ دورہء چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ،…
سلامتی کونسل میں پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے بتایا کہ رپورٹ علاقائی بحرانوں اور موضوعاتی امور پر کارروائیوں کو اجاگر کرتی ہے، سالانہ رپورٹ شفافیت اور جوابدہی کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں عالمی تنازعات، امن و سلامتی اور انسانی بحرانوں کی…
دکی میں کوئلہ کان حادثے کا ریسکیو آپریشن مکمل، 5 مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا، ایک کی لاش برآمد
بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ، کان میں پھنسے 6 کان کنوں میں سے 5 کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ایک کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف مائینز کے مطابق گزشتہ رات…
پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک
بلوچستان کے علاقے پشین میں واقعہ سرخاب کیمپ میں سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے ایک کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن…
پاکستان میں جہاز توڑنے کی صنعت کے فروغ کیلیے نئی قانون سازی منظور
اسلام آباد: پاکستان نے جہاز توڑنے کی صنعت کو فروغ دینے اور بین الاقوامی ماحولیاتی معیارات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلیے نئی بحری قانون سازی منظور کر لی۔ سینیٹ نے ’’انوائرمنٹلی ساؤنڈ مینجمنٹ آف انوینٹری آف ہیزرڈس میٹریل آن شپس بل 2026‘‘ کی منظوری…