Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ون ڈے سیریز کیلئے تیاریاں مکمل

By FARHAN.YOUNAS1992
May 23, 2026 2 Min Read
Comments Off on آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ون ڈے سیریز کیلئے تیاریاں مکمل

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جہاں مہمان کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فلائٹ شیڈول کے تحت آسٹریلوی اسکواڈ کا دوسرا گروپ کل بروز ہفتہ وفاقی دارالحکومت پہنچے گا، جس کے بعد ٹیم کے مشترکہ پریکٹس سیشنز کا آغاز ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 2 اور 4 جون کو منعقد ہوں گے۔ سیریز کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب Pakistan Cricket Board نے آسٹریلیا کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت Shaheen Shah Afridi کریں گے جبکہ Salman Ali Agha کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں کئی اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے جن میں Babar Azam، Naseem Shah، Haris Rauf، Shadab Khan اور Sufiyan Muqeem شامل ہیں، جو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے باہر تھے۔

تاہم مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر Mohammad Rizwan کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، جبکہ Usman Khan انجری کے باعث دستیاب نہیں تھے۔ ان کی جگہ Rohail Nazir اور محمد غازی غوری کو بطور وکٹ کیپر بیٹر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پی سی بی نے تین نئے کھلاڑیوں Ahmed Daniyal، Arafat Minhas اور روحیل نذیر کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے، جو ابھی تک ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکے۔

اوپنرز Fakhar Zaman اور Saim Ayub انجری کے باعث دستیاب نہیں ہیں اور دونوں کھلاڑی پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں ری ہیب پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ صمد، ابرار احمد، معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان اور شامیل حسین شامل ہیں، جو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

رستمِ زماں گاما پہلوان کی 66ویں برسی، ناقابلِ شکست پہلوان کو خراجِ عقیدت

Next

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme