Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک

By FARHAN.YOUNAS1992
May 23, 2026 2 Min Read
Comments Off on پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک

بلوچستان کے علاقے پشین میں واقعہ سرخاب کیمپ میں سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے ایک کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے چار خطرناک دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے شدید مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

 

سی ٹی ڈی نے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر مواد بھی برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی کی گئی۔ اطلاع ملی تھی کہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے کچھ دہشت گرد پشین کے سرخاب کیمپ میں موجود ہیں اور وہاں سے سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اطلاع پر سی ٹی ڈی کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کیا۔ جیسے ہی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق کی اور انہیں ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا، دہشت گردوں نے فوری طور پر فائرنگ شروع کر دی۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو شاباش دیتے ہوئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے موثر کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔  دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سی ٹی ڈی کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان کے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان میں جہاز توڑنے کی صنعت کے فروغ کیلیے نئی قانون سازی منظور

Next

دکی میں کوئلہ کان حادثے کا ریسکیو آپریشن مکمل، 5 مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا، ایک کی لاش برآمد

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme