امریکی تحویل میں لے گئے ایرانی شہریوں کی پاکستان کے ذریعے واپسی ہوگئی، نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امریکی تحویل میں لے گئے 31 افراد کی پاکستان کے ذریعے واپسی ہو گئی ہے۔ ان میں 11 پاکستانی اور 20 ایرانی شہری شامل ہیں۔ ایکس پیغام میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا تمام پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی سنگاپور کے تعاون سے خیریت…
پنجاب بھر میں 108 مویشی منڈیوں کی کامیاب نیلامی
لاہور سمیت پنجاب بھر میں 114 میں سے 108 مویشی منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 13.28 ارب روپے کے عوض 108 مویشی منڈیوں کے نیلامی کردی گئی جبکہ 6 مویشی منڈیوں کو پہلی بار موصول ہونے والی غیر سنجیدہ بولیوں کی وجہ سے دوبارہ نیلام کیا…
ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کا برانڈ اُس کے لیے پھندا بنے گا، ایڈیشنل آئی جی کراچی
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا کہنا ہے کہ ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کا نیٹ ورک وسیع ہے۔ کچھ افریقی باشندے ہیں جو لاہور میں ہیں۔ پنکی کا برانڈ اُس کے لیے پھندا بنے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آزاد خان نے کہا کہ منشیات سپلائی میں رائیڈرز اور خواتین…
عوام کو مفت علاج کی فراہمی پیپلزپارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے، بلاول بھٹو
بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑے منصوبوں کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں جدید طبی سہولیات سے متعلق 11 اہم منصوبوں کا افتتاح کردیا۔ کہتے ہیں عوام کو مفت اور معیاری علاج کی فراہمی پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی…
دکانوں، کاروبار اور مارکیٹس کے اوقات کار میں نرمی کا اعلان
دکانوں، کاروبار اور مارکیٹس کے اوقات کار میں یکم جون تک نرمی کا اعلان کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ کاروباری مراکز اب 8 بجے بند نہیں ہوں گے، اقدام کامقصد تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ اس عمل سے…
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا حقائق کے برعکس ہے،طلال چوہدری
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔ کہا آنکھ ضائع نہیں ہوئی۔ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنےکی کوشش نہ کریں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ ماہرین پر…
سرکاری افسران کے اثاثے دسمبر 2026 تک ڈیکلئر کرنے کا فیصلہ
حکومت نے اعلی سرکاری افسران کے اثاثے دسمبر 2026 تک ڈیکلئر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ افسران کی خفیہ معلومات اور اثاثوں کی تفصیلات عوام کیلئے دستیاب ہونگی۔ منی لانڈرنگ اور مشکوک مالی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے افسران کے اثاثہ جات تک بینکوں کی رسائی مزید بڑھائی…
ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے…
نئے بجٹ میں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے شعبوں میں چھوٹ میں کمی کا فیصلہ
نئے بجٹ میں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے شعبوں میں چھوٹ میں کمی کا فیصلہ جبکہ مستقل ٹیکس پالیسیز اور ٹیکس وصولی نظام میں بہتری کےاقدامات شامل ہوں گے۔ اس اقدام سے جی ڈی پی کے 0.15 فیصد کے برابر اضافی آمدن متوقع ہے۔ مالی سال 2026،27 کے بجٹ کی تیاریاں جاری…
بااثر منشیات فروش خواتین پولیس کی حراست فرار
سکھر پولیس کی حراست سے دو بااثر منشیات فروش خواتین فرار ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق نسیمہ کھوسو اور ذکیہ کھوسو کو گزشتہ روز کھوسہ گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز پولیس منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران دو…