Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

سرکاری افسران کے اثاثے دسمبر 2026 تک ڈیکلئر کرنے کا فیصلہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 15, 2026 2 Min Read
Comments Off on سرکاری افسران کے اثاثے دسمبر 2026 تک ڈیکلئر کرنے کا فیصلہ

حکومت نے اعلی سرکاری افسران کے اثاثے دسمبر 2026 تک ڈیکلئر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ افسران کی خفیہ معلومات اور اثاثوں کی تفصیلات عوام کیلئے دستیاب ہونگی۔ منی لانڈرنگ اور مشکوک مالی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے افسران کے اثاثہ جات تک بینکوں کی رسائی مزید بڑھائی جائے گی۔ چیئرمین نیب کی تقرری شفاف بنا کر ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع بھی کی جائے گی۔

سرکاری افسران کے اثاثے کتنے؟ کس نے کتنا مال بنایا؟ حکومت نے خفیہ معلومات اور اثاثوں کی تفصیلات پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عوام کو تمام معلومات آن لائن دستیاب ہوں گی۔

ایسٹس ڈیکلریشن کا نظام وضع کرنے کیلئے دسمبر 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی، منی لانڈرنگ اور مشکوک مالی سرگرمیوں کی بہتر نگرانی شروع کی جا چکی، دستاویز کے مطابق اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثہ جات تک بینکوں کی رسائی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

اثاثہ جات کی معلومات مرکزی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے جمع ہوں گی۔ جون 2026 تک ایف بی آر اعدادوشمار اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گا۔ بینکوں نے کتنی بار اثاثہ معلومات تک رسائی حاصل کی، پتہ چل سکے گا۔

جولائی 2026 تک اثاثہ جات جمع کرانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنایا جائے گا، اکتوبر 2026 تک کرپشن رسک اسسمنٹ  کا طریقہ کار تیار کیا جائے گا، اس کا مقصد سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے خطرات کم کرنا ہے۔

حکومت نے کرپشن کیخلاف سرگرم ادارے مضبوط بنانے کی بھی یقین دہانی کروا دی۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی تقرری کا عمل مزید شفاف بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ آئی ایم ایف کو بتایا گیا قانون میں ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

نیب کی تحقیقات، مقدمات کے قواعد اور سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع کی جائے گی۔ صوبائی سطح پر انٹی کرپشن اداروں کی کارکردگی بہتر بنائی جائے گی تاکہ مالی بدعنوانی سے متعلق خطرات پر قابو پایا جاسکے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

Next

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا حقائق کے برعکس ہے،طلال چوہدری

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme