پاکستان کے قرضے قانونی حد سے تجاوز کر گئے،آئی ایم ایف نےخطرات سےخبردار کر دیا
پاکستان کے ذمے قرضوں کی مقررہ قانونی حد کی خلاف ورزی بدستور جاری ہے،آئی ایم ایف نےملکی معیشت کو درپیش قرضوں کے خطرات کی نشاندہی کر دی ہے۔ دستاویزات کےمطابق قرضوں کی موجودہ شرح جی ڈی پی کے 72.8فیصد کےمساوی ہے،اگلے مالی سال بھی قرضے 67 فیصد سے زیادہ شرح…
جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، صارفین کو 38 ارب روپے کے اضافی بوجھ سے بچالیا: پاور ڈویژن
اسلام آباد: پاور ڈویژن نےکہا ہے کہ جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، بجلی صارفین کو 5سے 6روپے فی یونٹ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کےبوجھ سے بچالیا گیا۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ایل این جی بندش، مہنگے فرنس آئل کے استعمال کے باوجود صارفین پر…
آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی
اسلام آباد: وفاقی وزارتِ خزانہ نے کی آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے مشن کے درمیان مجموعی معاشی فریم ورک پر وسیع پیمانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق…
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں سے درخواستیں طلب
نجکاری کمیشن کی دستاویز کے مطابق حکومت نے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو میں 51 سے 100 فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، نجکاری کے تحت نجی سرمایہ کاروں کو کمپنیوں کا انتظامی کنٹرول بھی دیا جائے گا۔ فیسکو کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جولائی…
حکومت کا انشورنس سیکٹرمیں بڑی اصلاحات کا فیصلہ
حکومت نے انشورنس سیکٹر میں مسابقت، شفافیت اورسرمایہ کاری بڑھانےکیلئے بڑے اصلاحاتی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں انشورنس بل 2026 پیش کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کےمطابق نئےبل کےتحت انشورنس سیکٹرکوبیرونی سرمایہ کاری کیلئےمکمل طورپرکھولنےکی…
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 248 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 64 ہزارسے زائد کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام ہر ہنڈرڈ انڈیکس 3791 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 805 پوائنٹس کی سطح پر…
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملکی آئی ٹی برآمدات 3 ارب 80 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں
اسلام آباد: پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ اپریل میں ماہانہ دوسری بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہیں اور رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 3 ارب 80 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ ماہ سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر…
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا
کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوکر 278 روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن…
آئی ایم ایف کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5500 روپے اضافےکا مطالبہ
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5500 روپے اضافے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے رقم 14500 روپے سے بڑھا کر 20 ہزار کرنے کی تجویز دی ہے، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام پر مذاکرات…
پاکستان سے آئی ٹی کی ریکارڈ برآمدات ،پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ درآمدات و برآمدات کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2026 میں پاکستان نے آئی ٹی برآمدات سے 42 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمائے۔ اعدادوشمار کے مطابق آئی ٹی…