پاکستان کا ایک سے 3 ماہ تک کے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بنانے کا فیصلہ
مشرق وسطیٰ بحران کے بعد پاکستان کا توانائی سیکیورٹی کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے،جس کے تحت ایک سے 3 ماہ تک کے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائربنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے،پاکستان اسٹریٹجک ذخائر کیلئے دوست ممالک کے تعاون سے قائم کرے گا۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری…
بینکس، مالیاتی ادارے اور اسٹاک مارکیٹ آئندہ ہفتے صرف2روز کھلے رہیں گے
اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکس اور اسٹاک مارکیٹ آئندہ ہفتے صرف 2 روز کھلے رہیں گے۔ منگل سے جمعرات حکومت نے عید قرباں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، 26 مئی چاند رات سے عید کے دوسرے روز 28 مئی تک اسٹاک مارکیٹ،اسٹیٹ بینک اور بینکس بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک، بینکس اور…
پاکستان کا اسلامک بینکنگ سسٹم دنیا میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اسلامک بینکنگ کے اثاثے دسمبر 2026 تک 19 کھرب روپے جبکہ 2028 تک 25 کھرب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے، اسی طرح اسلامک بینکنگ ڈپازٹس دسمبر 2026 تک 13 سے 14 کھرب روپے تک بڑھ سکتے ہیں۔ سروے کے مطابق اسلامک ڈپازٹس کی شرح 27.8…
پاکستان میں 2 دہائیوں بعد سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا عمل دوبارہ شروع
پاکستان میں دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا،آف شور بڈ راؤنڈ 2025 کے تحت مزید 21 پروڈکشن شیئرنگ معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ وزارت پیٹرولیم اعلامیہ کےمطابق ابتدائی تین سال کیلئے لائسنس مدت کے پہلےمرحلے میں بیاسی ملین…
بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 72 پیسےاضافے کا امکان
بجلی صارفین کے لیے بری خبر،فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 72 پیسےاضافے کا امکان ہے،نیپرا میں اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی گئی۔ سی سی پی اے کی درخواست پر 2 جون کونیپرامیں سماعت ہوگی،درخواست میں کہا گیا کہ اپریل میں پانی سے 21.89 فیصد، مقامی…
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی
سونے اور چاندی کی قیمتوں کو پھر ریورس گیئر لگ گیا،عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈکی جارہی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 6800 روپے گر کر 470362 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت…
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 558 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے…
طواریقی اسٹیل ملز کو 20 برس بعد گیس فراہمی کی منظوری
اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل نے تقریباً دودہائیوں سے تعطل کاشکارسعودی گروپ کے طواریقی اسٹیل ملزمنصوبے کی بحالی کیلیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے گیس فراہمی کی منظوری دلوادی ہے، جو اسٹیل کی پیداوار کیلیے بنیادی ضرورت سمجھی جاتی ہے۔ منصوبہ سابق…
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
وفاقی حکومت نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف اور سبسڈی میں تبدیلی کے پلان پر کام شروع کر دیا ہے، جبکہ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں…
پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات میں 29 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ
پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے،10 ماہ کےدوران درآمدات کا حجم ایک ارب 62 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ مقامی سطح پر موبائل فون کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کےمطابق…