Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

business

طواریقی اسٹیل ملز کو 20 برس بعد گیس فراہمی کی منظوری

By FARHAN.YOUNAS1992
May 20, 2026 2 Min Read
Comments Off on طواریقی اسٹیل ملز کو 20 برس بعد گیس فراہمی کی منظوری

اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل نے تقریباً دودہائیوں سے تعطل کاشکارسعودی گروپ کے طواریقی اسٹیل ملزمنصوبے کی بحالی کیلیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے گیس فراہمی کی منظوری دلوادی ہے، جو اسٹیل کی پیداوار کیلیے بنیادی ضرورت سمجھی جاتی ہے۔

منصوبہ سابق صدر پرویزمشرف کے دور حکومت میں شروع کیاگیا تھا، تاہم رعایتی نرخوں پر گیس کی فراہمی کے تنازع کے باعث منصوبہ مکمل نہ ہوسکا، اب موجودہ حکومت نے اس منصوبے کو دوبارہ فعال کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے اسٹیل مل کو گیس فراہمی کی منظوری دیتے ہوئے واضح کیاکہ گیس کی دستیابی اور معاشی ترجیحی ترتیب کو مدنظررکھاجائیگا،جبکہ حکومت پاکستان پرگیس کی مسلسل فراہمی کی کوئی لازمی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ مستقبل میں 10 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائدگیس حاصل کرنیوالے بڑے صنعتی صارفین کے تمام کیسز ای سی سی کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

 

ساتھ ہی پیٹرولیم ڈویژن کو 2005 کی قدرتی گیس الاٹمنٹ پالیسی پر نظرثانی کی ہدایت دی گئی۔ ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے نیشنل اسٹیل کمپلیکس کیلیے 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی دستیابی، کم نرخوں پر فراہمی اورگیس ٹیرف کیلیے علیحدہ صنعتی کیٹیگری بنانے کی سفارشات بھی دہرائیں۔

 

بعد ازاں پیٹرولیم ڈویژن نے فروری 2025 میں ای سی سی کو 45 ایم ایم سی ایف ڈی گیس 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو نرخ پر فراہم کرنے کی سمری بھجوائی، تاہم وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے اس تجویزکی حمایت نہیں کی،جس کے باعث معاملہ ایک بار پھر رک گیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق نیشنل اسٹیل کمپلیکس کو اوگراکے مقررہ نرخ پر 40 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیشکش کی گئی تھی،مگرکمپنی نے اسے قبول نہیں کیا۔

ایس آئی ایف سی نے ایس ایس جی سی کو ہدایت کی کہ وہ 45 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کیلیے 10 سالہ قابل اعتماد معاہدے کاخط جاری کرے،جس میں مزید 10سال توسیع کی گنجائش بھی ہو۔

ای سی سی کو بتایاگیاکہ حکومت نے قدرتی گیس کی ترجیحی فراہمی کی پالیسی میں صنعتوں کوگھریلواور تجارتی شعبے کے ساتھ اولین ترجیحی کیٹیگری میں شامل کیا ہے،جس کے تحت نیشنل اسٹیل کمپلیکس کوگیس فراہمی کااہل قرار پایاہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے تجویز دی کہ ایس ایس جی سی نیشنل اسٹیل کمپلیکس کوصنعتی ضروریات کیلیے 40 ایم ایم سی ایف ڈی اور بجلی پیداکرنے کیلیے مزید 5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اوگراکے مقررہ نرخوں پر فراہم کرے،جس کے بعدفریق گیس سپلائی معاہدے کی شرائط طے کرینگے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کردی گئی

Next

آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آج آخری روز،نئے مالی سال کے بجٹ اہداف پر فریقین کے درمیان اتفاق رائے کا امکان

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme