Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

business

پاکستان کا ایک سے 3 ماہ تک کے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بنانے کا فیصلہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 21, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان کا ایک سے 3 ماہ تک کے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بنانے کا فیصلہ

مشرق وسطیٰ بحران کے بعد پاکستان کا توانائی سیکیورٹی کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے،جس کے تحت ایک سے 3 ماہ تک کے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائربنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے،پاکستان اسٹریٹجک ذخائر کیلئے دوست ممالک کے تعاون سے قائم کرے گا۔

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اورممکنہ توانائی بحران کے پیشِ نظر پاکستان نے ایک سے تین ماہ تک کے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر قائم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ابتدائی مرحلےمیں ایک ماہ کے پیٹرولیم ذخائر قائم کرنےکا پلان تیارکیا جارہا ہے،جس کے لیےتقریباً ایک ارب ڈالردرکار ہوں گے،تخمینے کےمطابق 55 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات جبکہ 3 کروڑ ڈالر سے زائد رقم اسٹوریج فیسلٹیز پر خرچ ہوگی۔

وزارتِ پیٹرولیم ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور کویت نےاس منصوبےمیں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جبکہ جاپان سمیت کئی ممالک پہلے ہی اس نوعیت کے اسٹریٹجک ذخائر قائم کر چکے ہیں۔

حکام کاکہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت سرکاری سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کےذخائرنہ ہونے کے برابر ہیں اورصرف تقریباً 21 دن کی ضروریات کے برابر کمرشل اسٹاک موجود ہوتا ہے،اس لیے ہنگامی صورتحال یا عالمی منڈی میں بحران کے دوران حکومتی ذخائر ناگزیر ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسٹریٹجک ریزرو اور کمرشل ذخائر کو الگ رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں ملک کو ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اس کے علاوہ ریزرو رکھنے والے دوست ممالک بھی ضرورت پڑنے پر پاکستان سے تیل حاصل کر سکیں گے۔

وزارتِ پیٹرولیم کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ پاکستان کے طویل المدتی انرجی سیکیورٹی پلان کے تحت کیا گیا ہے جبکہ قطر کے ساتھ پاکستان کے طویل المدتی پیٹرولیم درآمدی معاہدے بھی پہلے سے موجود ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان اور آئی ایم ایف کا نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

Next

بھارت بیرونِ ملک دہشت گردی برآمد کرتا ہے،صائمہ سلیم

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme