بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹو
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں دو رکنی حکومتی وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جہاں نائب وزیراعظم نے بلاول بھٹو…
رحیم یار خان میں بارش اور آندھی سے تباہی، حادثات میں 7 افراد زخمی
رحیم یار خان شہر اور گرد و نواح میں بارش اور آندھی نے تباہی مچادی۔ تیز آندھی سے کئی دیواریں، درخت،کھمبے اور بل بورڈز گرگئے جب کہ حادثات میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، پول گرنے سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق…
ملک بھر کیلئے بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
اسلام آباد: ملک بھر کے لیے بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی۔ نیپرا کے مطابق مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کرائی…
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے سے زائد کمی کا امکان
امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے تحت عالمی تیل کی ترسیل کے لیے اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھلنے کی توقعات بڑھنے پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔ عالمی منڈی کے زیراثر ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا قومی امکان…
صومالیہ میں یرغمال 57 پاکستانیوں کی نئی ویڈیو سامنے آگئی، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم سے فوری مداخلت کی اپیل
قزاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانی یرغمالیوں کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں انہوں نے اپنی ابتر صورتحال بیان کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو پیغام میں ایک یرغمال پاکستانی نے کہا کہ انہیں…
5 ٹرینوں کی مینجمنٹ پونے 11 ارب روپے میں نجی شراکت داروں کے سپرد
پاکستان ریلوے نے پونے 11ارب روپے میں 5مسافر ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شراکت داروں کے سپرد کر دی ، ان ٹرینوں سے پاکستان ریلویز 8ارب روپے کما رہی تھی ۔ پاکستان ریلویز نے عوام ، ملت ، قراقرم ایکسپریس ، میانوالی اور نارووال پسنجر کی کمرشل مینجمنٹ نجی…
افغانستان اور دہشتگردی ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہو چکے ہیں،سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان اور دہشتگردی ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہو چکے ہیں جبکہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان پاکستان کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا افغانستان سے بنیادی مطالبہ یہی ہے کہ وہ دہشتگردی…
این ڈی ایم اے نے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا
این ڈی این اے نے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ آج سے 22جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیاہے، نشینی علاقے زیر آب آنے کے ساتھ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے ۔ ترجمان کے مطابق بائیس جون تک گلگت…
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط کی تقریب جنیوا سے وسطی سوئٹزرلینڈ منتقل کر دی گئی
سوئٹزرلینڈ کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعہ کے روز وسطی سوئٹزرلینڈ میں واقع ’برگن اسٹاک ریزورٹ ‘میں منعقد ہوگی، جو جھیل لوسرن کے کنارے ایک محفوظ اور نسبتاً الگ تھلگ مقام پر واقع ہے۔ وزارتِ…
وزیراعظم کا محرم الحرام کے آغاز پر خصوصی پیغام
وزیراعظم شہبازشریف نے محرم الحرام کے آغاز پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہلیان وطن اور مسلم امہ کو نئے اسلامی سال 1448 ہجری کے آغاز پر مبارک ہو،اللہ تعالی کے حضور دعا گو ہیں کہ یہ نیا سال امن وخوشحالی کی نوید لے کر آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر دن…