پاکستان کی کھیلوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ
پاکستان کی کھیلوں کی صنعت نے رواں مالی سال 2025-2026 کے پہلے دس ماہ کے دوران شاندار کارکردگی دکھائی ہے، جس کے تحت کھیلوں کے سامان کی مجموعی برآمدات میں 14.89 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اپریل…
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی، دو گولڈ سمیت پانچ تمغے حاصل
چین کے شہر پانزیہوا میں منعقد ہونے والی 33ویں ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی، ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔ بوائز انڈر 17 فائنل میں پاکستان کے نعمان…
آئی سی سی کے قوانین میں بڑی تبدیلیوں پر غور، ایک ہی ٹیسٹ میں ریڈ اور پنک بال کے استعمال کی تجویز
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے آئندہ اجلاس میں کرکٹ قوانین میں کئی اہم تبدیلیوں پر غور کیا جائے گا، جن میں ایک ہی ٹیسٹ میچ کے دوران ریڈ اور پنک بال کے استعمال کی منفرد تجویز بھی شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کے 21 مئی کو ہونے والے ورچوئل…
پشاور سے اسکردو تک 800 کلومیٹر نان اسٹاپ دوڑ، پاکستانی نوجوان نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان کے نوجوان ایتھلیٹ مسعود خان نے پشاور سے اسکردو تک تقریباً 800 کلومیٹر طویل نان اسٹاپ دوڑ مکمل کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ مسعود خان نے قراقرم ہائی وے کے دشوار گزار پہاڑی راستوں، دریائے سندھ کے حسین مناظر اور گلگت بلتستان کی بلند و بالا…
پاکستان ائیر فورس نے نیشنل والی بال چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں پاکستان نیوی کو شکست
پاکستان ائیر فورس نے 55ویں سینئر مینز نیشنل والی بال چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ واہ کینٹ میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان ائیر فورس نے پاکستان نیوی کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں تین سیٹ…
پاکستان قومی ٹیم اگلے سال مئی میں انگلیڈ قومی ٹیم کے خلاف ایک واحد ٹیسٹ میچ کھیلے گی
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان قومی ٹیم اگلے سال مئی میں انگلیڈ قومی ٹیم کے خلاف ایک واحد ٹیسٹ میچ کھیلے گی، جسے میزبان ٹیم کی ایشز سیریز سے قبل تیاریوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ مجوزہ ٹیسٹ میچ ایسے وقت میں شیڈول کیا جا رہا…
قومی ٹیم کے لیے نئے بیٹنگ کوچ کی تلاش شروع، پی سی بی نے درخواستیں طلب کر لیں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی وائٹ بال ٹیم کے لیے نئے بیٹنگ کوچ کی تلاش کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق بیٹنگ کوچ کے امیدوار کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچنگ…
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، متعدد فائنلز میں رسائی
چین میں جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مختلف کیٹیگریز کے فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جس پر پاکستانی اسکواش حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بوائز انڈر 15 ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے…
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ون ڈے سیریز کیلئے تیاریاں مکمل
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جہاں مہمان کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فلائٹ شیڈول کے تحت آسٹریلوی اسکواڈ کا دوسرا گروپ کل بروز ہفتہ وفاقی دارالحکومت پہنچے…
رستمِ زماں گاما پہلوان کی 66ویں برسی، ناقابلِ شکست پہلوان کو خراجِ عقیدت
برصغیر کے عظیم پہلوان اور “رستمِ زماں” کے لقب سے شہرت پانے والے گاما پہلوان کی آج 66ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ کشتی کی دنیا میں گاما پہلوان کو ان کی غیر معمولی جسمانی طاقت، شاندار تکنیک اور ناقابلِ شکست ریکارڈ کے باعث عالمی سطح پر ایک منفرد مقام حاصل رہا۔…