Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

آئی سی سی کے قوانین میں بڑی تبدیلیوں پر غور، ایک ہی ٹیسٹ میں ریڈ اور پنک بال کے استعمال کی تجویز

By FARHAN.YOUNAS1992
May 24, 2026 2 Min Read
Comments Off on آئی سی سی کے قوانین میں بڑی تبدیلیوں پر غور، ایک ہی ٹیسٹ میں ریڈ اور پنک بال کے استعمال کی تجویز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے آئندہ اجلاس میں کرکٹ قوانین میں کئی اہم تبدیلیوں پر غور کیا جائے گا، جن میں ایک ہی ٹیسٹ میچ کے دوران ریڈ اور پنک بال کے استعمال کی منفرد تجویز بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کے 21 مئی کو ہونے والے ورچوئل اجلاس میں ایک ورکنگ گروپ نے سفارش پیش کی کہ اگر ٹیسٹ میچ کے دوران خراب موسم یا روشنی کی کمی کے باعث کھیل متاثر ہو اور مقابلہ فلڈ لائٹس میں جاری رکھنا پڑے تو ریڈ بال کی جگہ پنک بال استعمال کی جا سکے۔

تجویز کے مطابق یہ تبدیلی صرف اسی صورت میں ممکن ہوگی جب دونوں ٹیمیں اس پر متفق ہوں اور امپائرز اجازت دیں۔ اس اصول کو ڈی آر ایس نظام کی طرز پر رکھا جائے گا، جہاں دونوں ٹیموں کی رضامندی ضروری ہوتی ہے۔

آئی سی سی غیر قانونی بولنگ ایکشن کی جانچ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی غور کر رہا ہے۔ نئی تجویز کے تحت امپائرز کو ہاک آئی ڈیٹا تک رسائی دی جا سکتی ہے تاکہ میچ کے دوران ہی ایسے بولرز کے ایکشن کی نگرانی کی جا سکے جن کے بازو کے خم کی حد 15 ڈگری سے تجاوز کرے۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں اننگز کے درمیان وقفہ 20 منٹ سے کم کرکے 15 منٹ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ کھیل کو مزید تیز اور ناظرین کے لیے دلچسپ بنایا جا سکے۔

ون ڈے کرکٹ میں ہیڈ کوچز کو ڈرنکس بریک کے دوران میدان میں جا کر کھلاڑیوں سے براہ راست گفتگو کی اجازت دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ سہولت پہلے ہی موجود ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پشاور سے اسکردو تک 800 کلومیٹر نان اسٹاپ دوڑ، پاکستانی نوجوان نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Next

امریکہ اور ایران کے درمیان مجوزہ امن معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme