چاروں صوبوں کو وسائل اور اختیارات میں مساوی حصہ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا: محمود اچکزئی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کو وسائل اور اختیارات میں مساوی حصہ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ چمن میں گورنمنٹ ماڈل اسکول گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی کا…
مریم نواز کا عیدالاضحیٰ پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کیلئے10، 10 ہزار انعام کا اعلان
وزیراعلی مریم نواز نے عیدالاضحیٰ پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کے لئے 10، 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کر دیاہے۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ستھرا پنجاب کے ہیروز نے شدید گرمی میں بہترین کام کیا ، سب کو ہمارا سلام ، 60…
گلگت بلتستان پولیس نے جنید اکبر کو صوبہ بد رکر دیا
گلگت بلتستان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کو حراست میں لینے کے بعد صوبہ بدر کر دیا ۔ پی ٹی آئی کے مطابق اراکین قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، سید محبوب شاہ اور ڈاکٹر امجد علی خان کو بھی صوبہ بدر کر دیا گیاہے ۔ صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر کو…
کراچی بندرگاہ کے باہر کھلے سمندر میں دو جہاز ٹکرا گئے
کراچی بندرگاہ کے باہرکھلے سمندرمیں دوجہازٹکرا گئے ، تصادم کےباعث ایم وی پاپو کا ایک کنٹینر سمندر میں گرگیا ، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئرایڈمرل ریٹائرڈ شاہد احمد نےکہا جہازحادثاتی طورپرٹکرائے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پورٹ حکام کےمطابق تصادم…
اسلام آباد میں گیس سیلنڈردھماکا، 2 افراد جاں بحق،3 زخمی
اسلام آباد میں گیس سیلنڈر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیکٹرآئی 10 میں گیس سیلنڈردھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 45 سال کے…
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے واشنگٹن پہنچنے پر پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اسحاق ڈار آج امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاکستان امریکا دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال…
بجٹ سے پہلے ہی حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان تنازع سامنے آگیا
نئے بجٹ سے پہلے ہی حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان تنازع سامنے آگیا۔ حکومت نے ملازمین اور پنشنرز کو مہنگائی کے تناسب سے ریلیف دینے کا عندیہ دیا ہے تاہم سرکاری ملازمین نے تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کررکھا ہے۔ سرکاری ملازمین کی…
ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کرینگے: صدر آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ مورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جب بھارت کے جہاز گرائے تو ان کی عقل ٹھکانے آگئی،بھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں سبق سکھایا۔ انھوں نے کہا کہ…
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا بجٹ اور سینیٹ اجلاس طلب کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون بروز جمعہ شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 5 جون شام 6 بجے طلب کرنے کی منظوری دے دی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آئندہ چند…
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس منسوخ
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین سروس ٹیکنیکل وجوہات کی بناء پر منسوخ کی گئی ہے، ٹرین سروس عید کے پہلے روز سے معطل ہے جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب سے واپس کردیا جائے گا۔ حکام کے مطابق کراچی کے لیے بولان میل اور چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل…