اسلام آباد: بہارہ کہو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی
اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں اٹھا چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کےمطابق حادثے کےنتیجےمیں جاں بحق ہونےوالے 2 افراد کی شناخت محمد فضل اورعامر کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ دیگردوجاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں…
مسلسل برفباری؛ بابو سر ٹاپ کیلیے ایڈوائزری جاری، سیاحوں کو احتیاط کی ہدایت
ناران کی ضلعی انتظامیہ نے بابو سر ٹاپ کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق بابو سر ٹاپ پر مسلسل برفباری کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، اس لیے وہاں جانے…
بلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کرگئی
گوادر کے نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ساؤتھ ائیر کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ لینڈ کرگئی۔ گوادر ائیرپورٹ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے ساؤتھ ائیر کی پہلی آزمائشی پرواز کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ کامیاب لینڈنگ گوادرکی فضائی رابطہ کاری اور…
آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا آغاز
الیکشن کمیٹی کے ممبر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے پہلے دور میں حکومت پاکستان، حکومت آزاد کشمیر اور ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بڑے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی جب کہ…
کراچی رپورٹ پر دو جہازوں کے ٹکرانے کا معاملہ، ابتدائی تحقیقات رپورٹ پیش
حکام کے مطابق کے پی ٹی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثہ سنگین تھا، تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں جہازوں کے پاکستان چھوڑنے پر پابندی لگا دی گئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ مرکنٹائل میرین ڈیپارٹمنٹ اور کے پی ٹی واقعے کی مشترکہ تحقیقات کریں گے، ایک کنٹینر…
سہیل آفریدی کا چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کو انتخابات شفاف بنانے کیلئے خط
ذرائع کے مطابق خط میں آنے والے انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کی درخواست کر دی ، سہیل آفریدی نے چیف جسٹس سے فوری عدالتی مداخلت کی درخواست کی۔ متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ گلگت بلتستان میں انتخابی ماحول انتہائی تشویشناک ہیں، ایک سیاسی جماعت کو سیاسی…
اسلام آباد ایئرپورٹ ٹریفک بندش، خواجہ سعد رفیق کی شدید تنقید
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والے راستوں پر ٹریفک بندش اور پرواز چھوٹ جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج انہیں انتخابی مہم کے سلسلے میں اسکردو جانا تھا،…
کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
حکومت پنجاب نے کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر کا اضافی چارج سونپ دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو افسر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال مستقل تعیناتی تک پنجاب فلم…
بجٹ ، وزیراعلیٰ کے پی کے نے حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل شام طلب کر لیا
خیبر پختونخوا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر ممبران اسمبلی کو اعتماد میں لینے کے لئے وزیر اعلی سہیل خان نے حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل شام طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے…
ستھرا پنجاب کے ملازمین کیلئے 10 ہزار روپے انعام، ہر یونین کونسل میں قربان گاہیں بنائی جائیں گی: مریم اورنگزیب
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کے سینٹری ورکرز کیلئے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ رقم اگرچہ زیادہ نہیں، تاہم ستھرا پنجاب…