Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ستھرا پنجاب کے ملازمین کیلئے 10 ہزار روپے انعام، ہر یونین کونسل میں قربان گاہیں بنائی جائیں گی: مریم اورنگزیب

By FARHAN.YOUNAS1992
May 30, 2026 2 Min Read
Comments Off on ستھرا پنجاب کے ملازمین کیلئے 10 ہزار روپے انعام، ہر یونین کونسل میں قربان گاہیں بنائی جائیں گی: مریم اورنگزیب

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کے سینٹری ورکرز کیلئے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ رقم اگرچہ زیادہ نہیں، تاہم ستھرا پنجاب پروگرام کے ہر ملازم کو یہ انعام دیا جائے گا۔ستھرا پنجاب، امن و امان کے اقدامات، سی سی ڈی اور اسموگ کنٹرول منصوبوں کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ جب قیادت کے دل میں عوام کا درد ہو تو نتائج بھی اسی طرح سامنے آتے ہیں۔پنجاب حکومت کا تفصیلی بجٹ جلد پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئندہ سال سے ہر یونین کونسل کی سطح پر باقاعدہ قربان گاہیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی اور آلائشوں کی تلفی کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ان کا کہناتھا کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی نے ایک مثالی ریکارڈ قائم کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈائریکشن پر یہاں آئی ہوں،  میڈیا نے ہماری معاونت کی،  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ایک میجر سرجری ہوئی ہے،  باہرآکر وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلا سوال یہ تھا کہ کیا باہر صفائی ہورہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان تین دنوں میں 174000 لوگوں نے عید کے 3 دنوں میں کام کیا،  چالیس ہزار پلس مشینری نے کام کیا،  ساٹھ ہزار کے قریب فلیٹ نے کام کیا،  تین لاکھ چھترہزارٹن ویسٹ جمع کیا گیا،  پچھلے سال تین لاکھ ستاون ہزار ویسٹ جمع کیا گیا تھا۔

ان کا کہناتھا کہ ڈیجیٹل طریقے سے سب کچھ مانیٹرکیا گیا،  لاہور 41582 لوگوں نے رابطہ کیا،  عید سے پہلے ایک کروڑ 22 لاکھ بیگ لوگوں کو تقسیم کیے گئے، لوگوں نے رابطہ بھی کیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹس ڈسٹرکٹ لیول پر کام کر رہے تھے۔

سینئروزیر پنجاب کا کہناتھا کہ نالوں کی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے کام کیا گیا،  سیف سٹی انسٹال ہورہی ہے، پہلی مرتبہ ستھرا پنجاب اتھارٹی نے ڈرونز کے ذریعے ہرچیز کا جائزہ لیا،  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر شہری سہولت کیلئے بہترین کام کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام مساجد کی صفائی کی گئی تمام قربان گاہوں کو صاف رکھا گیا، چالیس ہزار لیٹرعرق گلاب کا چھڑکاؤ ہوا، آج ہم کانفیڈنس کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کوئی تعفن، بیماری یا بدبو سامنے نہیں آئی، گاؤں،سڑکوں،محلوں میں یکساں صفائی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروجیکٹ پہلے لاہور میں کام کر رہا تھا، وزیراعلیٰ نے فیصلہ کیا ہر ڈسٹرکٹ میں ستھرا پنجاب میں شروع کروںگی،  پنجاب کا ہرگلی ہرمحلہ چمک رہا ہے، شدید گرمی کے باوجود ستھرا پنجاب کے لوگوں نے 72 گھنٹے کام کیا۔
شہریوں نےجو تعاون کیا ہےان کا شکریہ ادا کرتی ہوں،پورے پنجاب کے قبرستانوں کو صاف کیا گیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کا دعویٰ، 5 اہلکار زخمی، دو جدید ڈرون متاثر

Next

بجٹ ، وزیراعلیٰ کے پی کے نے حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل شام طلب کر لیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme