پاکستان میں یکم محرم الحرام17جون کو ہونےکا امکان
رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پاکستان میں محرم الحرام کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 15 جون 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا۔ تاہم اسی روز غروب آفتاب کے وقت…
اسلام آباد: مارکیٹوں پر وقت کی پابندی دوبارہ نافذالعمل
پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی توانائی بچت مہم کے تحت مارکیٹوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے گئے۔ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں آج سے مارکیٹیں اور مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔ میڈیکل اسٹورز اور اسپتال پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول…
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات، 6 رکنی کمیٹی تشکیل
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اندرونی اختلافات اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اختلافات کے خاتمے کیلئے سابق اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کی سربراہی سابق اسپیکر اسد قیصر کریں…
بھارت علاقائی استحکام کو درپیش خطرات کا ذمہ دار، کشیدگی کے باوجود مذاکرات کا راستہ منقطع نہیں ہونا چاہیے: لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا
سنگاپور: پاکستان نے جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام کو درپیش خطرات کا ذمہ دار بھارت کی عسکری پالیسیوں اور اشتعال انگیز بیانات کو قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باوجود مذاکرات اور رابطوں کا عمل کبھی منقطع نہیں ہونا چاہیے۔…
قلعہ عبداللہ میں فائرنگ، قبائلی رہنما سمیت 5 افراد جاں بحق
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ میں میزئی اڈا نادرا مارکیٹ میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جنکے تلاش…
امن و استحکام کے قیام اور عوام کے تحفظ کیلئے اداروں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی، شہریوں کے جان و مال کے…
راولاکوٹ: نوجوان نے محبت میں مبینہ طور پر سیزفائرلائن عبور کرلی
سرحد پارمحبت کی ایک اورداستان موضوع بحث بن گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راولاکوٹ کے ایک نوجوان نے محبت میں مبینہ طور پر سیزفائرلائن عبور کرلی۔ ذیشان احمد نامی نوجوان کو میر اُڑی سیکٹر سے حراست میں لے لیا گیا، بھارتی فوج نےنوجوان اورلڑکی کوتحویل میں لے لیا۔…
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا جبری شٹ ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے جبری شٹ ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہے۔ ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی گرڈ کے پاور ٹرانسفارمر نمبر 1 میں پیدا ہونے والے ایک اہم فنی نقص کی فوری مرمت کے لیے 30…
کراچی، پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں: سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب ،
مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ کراچی، پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں، پنجاب کے کسی شہر بھی جائیں آپ کو تبدیلی نظر آئے گی۔ گمبہ اسکردو میں جلسے سے خطاب میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز …
خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا
وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے لیسکو کے خلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا۔ ایکسیئن پھول نگر ڈویژن کے مطابق لائن سپرنٹنڈنٹ محمد حسین، لائن مین شوکت اور لائن مین فلک شیر کو معطل کردیا گیا ہے۔ ایکسیئن پھول نگر…