حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت…
مریم نواز کا بچوں کی کردار سازی میں والدین کی قربانیوں کو خراجِ تحسین
والدین کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام والدین کو ڈھیروں سلام، بچوں کی پرورش اور کردار سازی میں والدین کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے والدین کی قربانیوں، محبت اور بچوں کی زندگی میں ان کے کردار کو…
لاڑکانہ: مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے ماں بیٹی اور دو بیٹے جاں بحق، جبکہ شوہر اور 4 سالہ نواسی زخمی ہو گئے، تاہم جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ ماں زرینہ، 36 سالہ بیٹا ضمیر، 28 سالہ بیٹا روشن علی اور 26 سالہ بیٹی صائمہ مغیری شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ…
پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سب متحد ہیں: بیرسٹر گوہر
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، ارکان کو اختلافِ رائے کا حق ہے، ہم تمام فیصلے اتفاقِ رائے سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سب موجود تھے سوائے ان کے جو بیرونِ ملک تھے، یہ سہیل آفریدی کی حکومت نہیں، بانئ…
پنجاب بھر میں لاپتہ تمام خواتین کو پندرہ روز میں بازیاب کروانے کی مہلت
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے چار سال قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی لڑکی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب پولیس کے تمام افسران کو لاپتہ خواتین کی…
پاکستانی طالبعلم نے امریکہ میں سائنس کمیونیکیشن کے شعبے میں ممتاز اعزاز حاصل کرلیا
پاکستانی طالبعلم اور محقق سید محمد ابوبکر نے امریکہ کی معروف جارج میسن یونیورسٹی سے سائنس کمیونیکیشن کے شعبے میں ممتاز اعزاز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر دیا۔ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی صحافت کے موضوع پر تحقیق کرنے والے سید محمد ابوبکر کو “جو…
کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر آج سے ای چالان ہوگا
کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر آج سے ای چالان ہوگا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر صرف شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر ای چالان کیا جارہا ہے، مستقبل میں اس کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے شہر کی دیگر شاہراہوں پر بھی اس…
بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے لئے سکردو پہنچ گئے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سکردو پہنچنے پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری، پی پی پی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ودیگر نے استقبال کیا۔ اس کے علاوہ پی پی پی کے…
صومالی قزاقوں کے قبضے میں آئل ٹینکر، 40 دن گزر گئے مگر 10 پاکستانی تاحال یرغمال
صومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر ’آنر 25‘ کے اغوا کو 40 دن مکمل ہو گئے ہیں تاہم جہاز پر موجود 10 پاکستانیوں سمیت تمام 17 یرغمالی تاحال رہا نہیں ہو سکے۔ رپورٹس کے مطابق 21 اپریل کو صومالی قزاقوں نے آئل ٹینکر آنر 25 کو اپنے قبضے میں لے لیا…
40 کھرب سے زائد کا قومی ترقیاتی بجٹ، 4 فیصد شرح نمو اور 8.2 فیصد مہنگائی کا ہدف تجویز
اسلام آباد: اس سال کے وفاقی بجٹ میں 4 ٹریلین سے زائد کا قومی ترقیاتی بجٹ شامل کرنے کی تجویز ہے۔ 4 ٹریلین روپے سے زائد کے قومی ترقیاتی اخراجات کے خاکے کے ساتھ، اینوئل پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں نیشنل…