Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستانی طالبعلم نے امریکہ میں سائنس کمیونیکیشن کے شعبے میں ممتاز اعزاز حاصل کرلیا

By FARHAN.YOUNAS1992
June 1, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستانی طالبعلم نے امریکہ میں سائنس کمیونیکیشن کے شعبے میں ممتاز اعزاز حاصل کرلیا

پاکستانی طالبعلم اور محقق سید محمد ابوبکر نے امریکہ کی معروف جارج میسن یونیورسٹی سے سائنس کمیونیکیشن کے شعبے میں ممتاز اعزاز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر دیا۔

موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی صحافت کے موضوع پر تحقیق کرنے والے سید محمد ابوبکر کو “جو وِٹے اسپیشل ریکگنیشن اِن سائنس کمیونیکیشن لیڈرشپ” ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ امریکی ریاست ورجینیا میں واقع جارج میسن یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران یہ ایوارڈ سید محمد ابوبکر کو سائنس کمیونیکیشن کے میدان میں نمایاں تحقیقی خدمات اور پی ایچ ڈی پروگرام میں شاندار تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔

یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پی ایچ ڈی پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کرس کلارک کے مطابق سید محمد ابوبکر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ابلاغ اور ماحولیاتی صحافت کے شعبے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اس وقت پاکستانی صحافیوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کی رپورٹنگ میں درپیش چیلنجز پر تحقیق کر رہے ہیں۔

اعزاز حاصل کرنے پر سید محمد ابوبکر نے کہا کہ جنوبی ایشیا اور ہندوکش ہمالیہ کا خطہ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہا ہے، اس لیے عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق میڈیا موسمیاتی خطرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور متاثرہ آبادیوں کو بروقت خبردار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ابوبکر 2024 سے جارج میسن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اسکالر اور گریجویٹ ٹیچنگ اسسٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ماضی میں متعدد بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کر چکے ہیں اور ان کی تحریریں مختلف قومی و بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں شائع ہو چکی ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر آج سے ای چالان ہوگا

Next

بجٹ 27-2026 میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ریلیف کا امکان

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme