پاکستان میں ایسا مافیا جو ساری پارٹیوں میں موجود ہے: حافظ نعیم الرحمان
وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بڑے کاشت کار انکم ٹیکس ادا نہیں کرتے، بڑے بڑے جاگیردار ٹیکس نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے جاگیردارٹیکس نہیں دیتے جن پر ٹیکس لاگو ہی نہیں ہوتا ان سے 500 ارب تک لیوی کے نام…
دو دہائیوں بعد گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا، اعلامیہ کے مطابق گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 2 اگست 2026 کو ہو گی۔ اِسی طرح بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 9 سے 15 جون تک جمع ہوں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 16 جون…
سعودی عرب کا گوادر سمیت پاکستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کا عندیہ
سعودی عرب نے گوادر سمیت پاکستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بحری امور کا پاک سعودی مشترکہ بزنس کونسل کے ساتھ آن لائن اجلاس ہوا جس دوران پاکستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر سعودی کمپنیز کو بریفنگ دی…
پنجاب حکومت نے کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کردی، نئی ٹائمنگ کا نوٹیفکیشن جاری
پنجاب حکومت نے کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری جاری کر دیا، صوبے بھر میں دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور بازار رات نو بجے بند ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کردی کرتے ہوئے…
لاہور ہائیکورٹ نے مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد کر دیں
لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے دونوں کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا…
نیو بلیو ایریا میں داخلے پر فیس لینے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں داخلے پر فیس لینے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کیخلاف دائر درخواست میں محمد طیب ایڈووکیٹ نے فیس کی وصولی کا اقدام غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے ۔…
ن لیگ اور پیپلز پارٹی بجٹ مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان بجٹ مذاکرات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری خزانہ نے کہا اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی تو پتا چلے گا کہ آئی ایم ایف شرائط کتنی سخت ہیں۔ شیری رحمان کی معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش،کچھ…
کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں بعض سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل انٹرنیٹ سروس کو چند گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر معطل کیا گیا…
وفاق کا پی ایس ڈی پی میں صوبائی نوعیت کے منصوبے بتدریج ختم کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے پی ایس ڈی پی میں صوبائی نوعیت کے منصوبوں کو بتدریج ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ اورخیبرپختونخوا حکومت نےوفاقی حکومت کی نئی حکمت عملی پرشدید تحفظات کا اظہارکردیا، صوبوں کوراضی اور آئی ایم ایف سےمعاملات طےکرنے میں…
مارکیٹوں کے اوقات کار دوبارہ تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
توانائی بچت مہم کے تحت وزیراعظم شہبازشریف نے کاروبار کےلیے نئے اوقات جاری کرنے کی منظوری دےدی۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں اور مالز اب رات 9 بجے جبکہ شادی ہالز، کمرشل ایونٹس، مارکیز رات 10 بجے بند ہوں گے،…