Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

وفاق کا پی ایس ڈی پی میں صوبائی نوعیت کے منصوبے بتدریج ختم کرنے کا فیصلہ

By FARHAN.YOUNAS1992
June 3, 2026 1 Min Read
Comments Off on وفاق کا پی ایس ڈی پی میں صوبائی نوعیت کے منصوبے بتدریج ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے پی ایس ڈی پی میں صوبائی نوعیت کے منصوبوں کو بتدریج ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ اورخیبرپختونخوا حکومت نےوفاقی حکومت کی نئی حکمت عملی پرشدید تحفظات کا اظہارکردیا، صوبوں کوراضی اور آئی ایم ایف سےمعاملات طےکرنے میں وفاقی حکومت کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کےمطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ 1126 ارب روپےجبکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 3118 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے،نئی حکمت عملی کےتحت صوبائی نوعیت کےمنصوبوں کے لیےصرف 100 ارب روپےمختص کیےگئے ہیں۔

دستاویزات کےمطابق خیبرپختونخوا کے 786 مجموعی منصوبوں میں سےصرف 6 منصوبوں کےلیے 1.2 ارب روپےرکھےگئے ہیں،جبکہ صوبےمیں سڑکوں کی تعمیر کے لیے 8.6 ارب روپے علیحدہ مختص کیے گئےہیں،خیبرپختونخوا کو آئندہ برسوں میں پی ایس ڈی پی میں حصہ ختم ہونےکا خدشہ ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نےپاکستان سےآئندہ مالی سال میں 15 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا مطالبہ کیاہے،جبکہ صوبوں کو بھی 430 ارب روپےاضافی ریونیوجمع کرنےکا ٹاسک دےدیاگیا،حکومت سے جی ڈی پی کا 2 فیصد یعنی 2900 ارب روپے پرائمری سرپلس حاصل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس وصولیوں میں اضافے اور اخراجات میں کمی پر مذاکرات جاری ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

مارکیٹوں کے اوقات کار دوبارہ تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

Next

کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme