صوبہ سندھ میں تیل و گیس کا بند کنواں 12 سال بعد دوبارہ فعال
کراچی: تیل و گیس کا بند کنواں 12سال بعد دوبارہ فعال ہوگیا جس کے بعد لاکھوں مکعب فٹ گیس،سیکڑوں بیرل تیل کی پیداوار شروع ہوگئی۔ صوبہ سندھ سے 2014 میں تیل وگیس دریافت پیداوار میں تبدیل ہونے پر پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا،…
ایران امریکہ جھڑپ کے فوراً بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
ایران اور امریکہ کے درمیان آبنائے ہرمز میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد جمعہ کی صبح ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ ان جھڑپوں کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 102.40 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جب…
قطر سے سستی گیس ملنے کی امید، پاکستان نے ایل این جی کی سب سے کم عالمی بولیاں مسترد کردیں
اسلام آباد: قطر سے سستی گیس ملنے کی امید پر پاکستان نے ایل این جی کی سب سے کم عالمی بولیاں مسترد کر دیں۔ پاکستان دو کارگوز ’’ٹرم کنٹریکٹ‘‘ کی شرح پر حاصل کر سکتا ہے جو برینٹ خام تیل کی قیمتوں کے 13.37 فیصد کے برابر ہے۔ پاکستان نے جمعرات کے روز ایل…
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس سے گر گیا
کراچی: سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی زون سے ہوا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 327 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 70 ہزار 393 کی سطح پر آگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا…
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری فاریکس ڈیٹا کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 15 ارب 85 کروڑ 7 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اعداد…
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 639 پوائنٹس کی…
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج دوسرے روز بھی بڑا اضافہ
ایران امریکہ متوقع ڈیل دو دن میں فی تولہ سونا 19 ہزار روپے اور فی اونس 190 ڈالر مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ سونا 7800 روپے مہنگا ہو کر496762 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 6687 روپے…
بجلی پر سبسڈی سہولت ختم کرنے کی تیاریاں، کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بلوں میں اضافے کا خدشہ
حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی پر ان ٹارگٹڈ سبسڈیز ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی، کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بلوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق تمام صارفین سے بجلی کی قیمت پوری وصول کی جائے…
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا، جبکہ اس سے قبل ڈالر 278 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں یہ معمولی کمی مارکیٹ میں طلب…
جاز کی فائیو جی لانچ کی تیاریاں تیز، تین سال میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
جاز جی ایس ایم کے صدر کاظم مجتبیٰ نے کہا ہے کہ جاز پاکستان میں فائیو جی سروس کے کمرشل لانچ کی تیاریاں تیزی سے مکمل کر رہا ہے اور فائیو جی کا رول آؤٹ جون یا جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ صحافیوں کو غیررسمی بریفنگ دیتے ہوئے کاظم مجتبیٰ نے بتایا کہ…