بجٹ پر مشاورت: سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی
وزیراعلیٰ کے پی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ بجٹ حساس معاملہ ہے، آئینی، قانونی اور انسانی بنیادوں پر عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ بحٹ تیار کرلیا ہے جس کی منظوری عمران خان نے دینی ہے لہٰذا ملاقات…
خیبرپختونخوا، صوبے میں احتسابی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے پی ٹی آئی نے کمیٹیاں بنا دیں
پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں احتسابی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف علاقائی سطحوں پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ اس حوالے سے سابق گورنر خیبرپختونخوا اور پارٹی رہنما شاہ فرمان نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق احتسابی کمیٹیاں…
سلمان خان کا فلم ’کالا ہرن‘ کے خلاف قانونی محاذ، ریلیز روکنے کا مطالبہ
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے مجوزہ فلم ’کالا ہرن‘ کے پروڈیوسرز اور متعلقہ ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ فلم میں ان کی شخصیت، شہرت اور ماضی کے قانونی مقدمے کو بغیر اجازت استعمال کیا جا رہا ہے۔ بھارتی…
ایران امریکا کشیدگی کے بعد تیل مہنگا، دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں بے چینی
امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ میزائل حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ دنیا کی متعدد اسٹاک مارکیٹیں بھی دباؤ کا شکار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل…
ترک وزیرخارجہ کا پاکستان سے دوستی پربھارت کو کرارا جواب
ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان نے پاک ترک مضبوط تعلقات پربھارتی حکومت کی بے چینی کوبے نقاب کردیا۔ سنگا پورمیں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فاراسٹریٹجک اسٹڈیزکے لیکچرکے دوران بھارت کی ناقص خارجہ پالیسی واضح ہوگئی۔ بھارتی جریدے ہندوستان ٹائمزکے مطابق ترک وزیرخارجہ…
پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 271 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر…
تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا، 11 ماہ میں 34 ارب ڈالر نقصان
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال 11 ماہ میں برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رہیں جبکہ جولائی سے مئی کے دوران درآمدات 62 ارب 66 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رہیں۔ 11 ماہ میں برآمدات میں 5.61 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ درآمدات میں 5.94 فیصد اضافہ ہوا،…
کشمیری بچوں پر تشدد انسانیت کے ضمیر پر سوالیہ نشان ہے: مشعال ملک
دنیا بھر میں جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آج کا دن منانے کا مقصد جسمانی و دماغی تشدد کا شکار بچوں کی تکالیف کے متعلق آگاہی بڑھانا ہے، تین سال میں فلسطین میں 21 ہزار سے زائد بچے اسرائیلی تشدد سے شہید…
پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر سے 35 ہزار 216 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے، اس وقت 208 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈی پورٹ کئے جانے والوں میں 13…
اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز، متعدد ممالک اور ورلڈ بینک مشن کی دلچسپی
کینیڈا، سعودی عرب،ترکی سمیت مختلف ممالک کے محکموں اور ورلڈ بینک کے مشن نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبےمیں دلچسپی ظاہرکی ہے،ورلڈ بینک مشن کا جلد پنجاب کا دورہ بھی متوقع ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کودنیا کےسب سےبڑےسودسےپاک ہاؤسنگ فنانس پروگرامزمیں سےایک…