وزیراعظم شہباز شریف سے ملک بھر کے چیمبرزآف کامرس کے وفد کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی جس دوران وفد نے آئندہ بجٹ اور ملکی مجموعی معاشی ترقی کے لیے وزیراعظم کو اہم تجاویز پیش کردیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلسل محنت سے معیشت کو استحکام ملا،تیز ترمعاشی ترقی…
علیمہ خان نے سابق آرمی چیف کی عمران خان سے ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا
راولپنڈی: علیمہ خان نے سابق آرمی چیف کی عمران خان سے ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا ایسی خبریں جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں کی توجہ کو ہٹایا جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد باہر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے…
وفاقی بجٹ 2026-27: وزارتِ آئی ٹی کے ترقیاتی بجٹ میں تین گنا سے زائد اضافے کی تجویز
وفاقی بجٹ 2026-27 میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ترقیاتی بجٹ میں تین گنا سے زائد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق وزارتِ آئی ٹی نے 71 ارب 84 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا ہے۔ سرکاری شعبہ ترقیاتی پروگرام میں وزارت…
اسلام آباد میں شہریوں کو کچلنے والا ملزم عدالت میں پیش، 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد میں اٹھال چوک پر شہریوں اور موٹرسائیکل سواروں کو کچلنے والے ملزم واثق کوعدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظورکرلیاہے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد نےکی۔ ملزم کے…
پشاور ہائیکورٹ نے ججز کی نئی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی
جاری کردہ فہرست کے مطابق جسٹس اعجاز انور سینیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ جسٹس سید ارشد علی تیسرے اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ چوتھے نمبر پر شامل ہیں۔ سینیارٹی لسٹ میں جسٹس محمد نعیم انور پانچویں، جسٹس وقار احمد چھٹے اور جسٹس بابر ستار ساتویں نمبر…
چلاس: فیئری میڈوز جانے والی سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق حادثہ چلاس کے علاقے میں پیش آیا جہاں سیاحوں کو لے جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 7 افراد…
پاک چین اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے: شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ان کے حالیہ دورہ چین کے دوران منعقدہ پاکستان۔چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران لیے گئے فیصلوں کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ صنعتی، زرعی اور تکنیکی…
ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، 3 خواتین مسافر آف لوڈ
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جرمنی جانے والی تین خواتین مسافروں کومشکوک تعلیمی دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کیا گیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق 2 خواتین سٹوڈنٹ ویزوں اور ایک ریزیڈنس پرمٹ پر جرمنی جانا چاہتی تھی۔ ترجمان کے مطابق مزید تحقیقات میں کراچی کے…
روپیہ مستحکم، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے…
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 3362 پوائنٹس کی کمی
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 405 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے…