تشدد کرنے پر شوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید کی سزا 14 سال قید میں تبدیل
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے میکے سے پیسے منگوانے اور تشدد کرنے پرشوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید کی سزا 14 سال قید میں تبدیل کردی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قتل کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں سماعت کے دوران وکیل صفائی…
بلوچستان میں پنجگور کی تحصیل پروم میں نادرا رجسٹریشن آفس قائم
ایف سی بلوچستان(ساؤتھ)نے پنجگورکی تحصیل پروم میں نادرا رجسٹریشن آفس قائم کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پنجگورکی تحصیل پروم کا دورہ کرکے پروازفاؤنڈیشن کے زیرِانتظام نادرا رجسٹریشن آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تحصیل پروم…
محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلئے فوج اور رینجرز کے دستے طلب
پنجاب میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کر لیے گئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا،قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام کے پُرامن…
دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز کیخلاف یکم اکتوبر سے کریک ڈاؤن کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق ایف بی آر ایسے افراد کی فہرستیں تیار کر رہا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش طرزِ زندگی، مہنگی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، کشتیوں، بنگلوں، فلیٹس اور فارم ہاؤسز کی نمائش تو کرتے ہیں، تاہم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل…
جنید انوار چودھری کا سمندری وسائل کے تحفظ کیلئے فوری عملی اقدامات پر زور
سمندروں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری کا کہنا تھا کہ سمندر محض ماحولیاتی نظام نہیں بلکہ زندگی کی بنیادی اساس ہیں، مینگرووز کی بڑے پیمانے پر شجرکاری ماحولیاتی بحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا…
پاکستانی اسکن کینسرسرجن کا کارنامہ، جلدی امراض سے متعلق اے آئی چیٹ بوٹ تیارکرلیا
پاکستانی اسکن کینسر سرجن ڈاکٹردعاخان نے ایک اہم کارنامہ انجام دیتےہوئے جلدی امراض اور اسکن کینسر سے متعلق رہنمائی کے لیے ایک جدید اے آئی چیٹ بوٹ تیار کر لیا۔ ڈاکٹر دعا خان کے مطابق چیٹ بوٹ کو خاص طور پر اسکن کینسر اور جلدی بیماریوں پر فوکس کرتے ہوئے تیار…
حکومت کا قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ
حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری کے لیے اہم تجاویز پیش کی جانی تھیں، تاہم اب اسے غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس کی…
ملک میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 12 جون تک کی متوقع موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات سے متعلق پیشگی جائزہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہے گی جبکہ 11 اور 12 جون کو بالائی علاقوں میں بارشوں کا…
پنجاب حکومت کا ماحول دوست اقدام، پہلی بار ای بائیکس رینٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے ماحول دوست اور جدید سفری سہولتوں کے فروغ کے لیے پہلی بار ای بائیکس رینٹل سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے پہلےمرحلے میں 10 ہزار ای بائیکس شامل کی جائیں گی جبکہ شہر بھر میں 300 ڈاکنگ اور چارجنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے۔…
ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس کے دوران خطے کی تازہ سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیرخارجہ نےترک ہم منصب سےبھی ٹیلیفونک گفتگوکی اورخطےمیں جاری پیشرفت پرمشاورت کی،…