Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

تشدد کرنے پر شوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید کی سزا 14 سال قید میں تبدیل

By FARHAN.YOUNAS1992
June 8, 2026 1 Min Read
Comments Off on تشدد کرنے پر شوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید کی سزا 14 سال قید میں تبدیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے میکے سے پیسے منگوانے اور تشدد کرنے پرشوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید کی سزا 14 سال قید میں تبدیل کردی۔ 

سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قتل کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں سماعت کے دوران وکیل صفائی نے کہا کہ بیروزگارشوہربیوی پرتشدد کرتا اور میکے سے پیسے مانگنے پرمجبور کرتا تھا، مجرمہ کے 4 بچے تھے، مجرمہ کی والدہ عموماً مالی مدد کردیتی تھیں، آخری بار مجرمہ کی والدہ نے پیسے دینے سے انکارکیا جس پرشوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

وکیل صفائی کا مزید کہنا تھا کہ مجرمہ کی عزت کو خطرہ تھا جس پر اس نے ردِعمل دیا، مجرمہ2016 سے جیل میں ہے اور تقریباً 10 سال قید کاٹ چکی ہے۔

پراسیکیوٹرنےکہا کہ مجرمہ نے شوہرکے سرپروارکیا جس کے نتیجے میں موت واقع ہوگئی، اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ عموماً شوہربیوی کو قتل کرتا ہے، یہ پہلا کیس دیکھا ہے جس میں بیوی نے شوہرکوقتل کیا۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ کیس میں مجرمہ کے دوبھائی بھی نامزد تھے تاہم انہیں بری کردیا گیا۔

جسٹس ہاشم نے ریمارکس دیے کہ استغاثہ کے شواہد پرفیصلہ کیا جائے توکیس میں تینوں ملزمان بری ہوجاتے ہیں۔

عدالت نے سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے مجرمہ افشاں سحرکی عمرقید کی سزا کم کرکے 14 سال قید میں تبدیل کردی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان میں پنجگور کی تحصیل پروم میں نادرا رجسٹریشن آفس قائم

Next

راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کو منتشر کرکے امن و امان بحال کردیا گیا، پولیس

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme