Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کو منتشر کرکے امن و امان بحال کردیا گیا، پولیس

By FARHAN.YOUNAS1992
June 8, 2026 2 Min Read
Comments Off on راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کو منتشر کرکے امن و امان بحال کردیا گیا، پولیس

ترجمان آئی جی آزاد کشمیر پولیس کے مطابق راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کو منتشر کرکے امن و امان بحال کردیا گیا، پرتشدد عناصر کی فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے 3افراد اپنی ہی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی نے گزشتہ روز راولاکوٹ میں امن و امان کی صورتحال خراب کی، پرتشدد عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کی،سی ایم ایچ راولاکوٹ کا محاصرہ کیا، مسلح شرپسندوں نے مختلف مقامات پر آگ لگائی،سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔

بیان کے مطابق قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے 7اور8جون کی درمیانی شب سی ایم ایچ راولاکوٹ کا محاصرہ ختم کرایا، 6 جون سے اب تک پرتشددعناصر کی فائرنگ سے قانون نافذ کرنےوالےاداروں کے4اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ کالعدم ایکشن کمیٹی کے 3افراد اپنی ہی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کو منتشر کرکے امن و امان بحال کردیا گیا ہے، بیشتر شاہراہیں ٹریفک کیلیے کھلی ہیں، بازاروں میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں، آزاد کشمیر پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنےوالے ادارے عوام کے تحفظ اور ریاستی رٹ کیلیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں۔

بیان کے مطابق جام شہادت نوش کرنے والے وطن کے بیٹوں کی نماز جنازہ جلد  سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائےگی، کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح اورپرتشدد شرپسندوں کےخلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ کالعدم ایکشن کمیٹی یا اس سے وابستہ کسی بھی سرگرمی میں شرکت نہ کریں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

تشدد کرنے پر شوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید کی سزا 14 سال قید میں تبدیل

Next

جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں مجرا کروانے پر مقدمہ درج

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme