عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی خریدو فروخت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ریکارڈ اضافہ
اسٹیٹ بینک کی’’گو کیش لیس‘‘مہم کے مثبت اثرات آنے لگے، ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی خرید و فروخت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ عیدپرمویشیوں کی خریداری کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ایک سال میں ساڑھے سو فیصد ریکارڈ اضافہ…
آل پاکستان انجمن تاجران اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا فکسڈ ٹیکس سکیم کا خیر مقدم
آل پاکستان انجمن تاجران اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے حکومت کی نئی فکسڈ ٹیکس سکیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیدیا ۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور دیگر عہدیداران نے حکومت کی جانب س متعارف کروائی گئی ٹیکس سکیم پر رد عمل…
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا، جہاں انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ٹریڈ کرتا رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا تاہم کاروباری روز…
اسٹیشنری پر جی ایس ٹی میں 8 فیصد اضافے کی تجویز
بجٹ میں اسٹیشنری پر جی ایس ٹی میں 8 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں اسٹیشنری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر جی ایس ٹی کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کی جائے گی۔ فیصلے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پنسل، سیاہی سب کچھ مہنگی…
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
آل مارکیٹ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1 ہزار 469 روپے کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونا 1 ہزار 323 روپے کمی سے 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ اسی طرح 24 قیراط فی تولہ…
سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز میں ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 698 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 523 پوائنٹس یعنی 0.31 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ…
ٹیکس اور کسٹمز کے 5700 ارب روپے مالیت کے 50 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا
ایف بی آر ذرائع کے مطابق اپیلٹ ٹربیونلز میں سب سے زیادہ 27 ہزار 621 مقدمات اپیلٹ ٹریبونلز میں زیر التوا ہیں، جن کی مجموعی مالیت 3383 ارب روپے بنتی ہے۔ کلکٹر ایڈجوڈیکیشن کے پاس 58 ارب 30 کروڑ کے 2155 کیسز ہیں، جبکہ کلکٹر اپیلز کے پاس 46 ارب 30 کروڑ روپے…
آئندہ مالی سال کا بجٹ 290 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنے گا، وزارت خزانہ
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 2025-26 کیلئے ڈالر ریٹ 290 روپے کا تخمینہ لگایا تھا، آئندہ مالی سال کیلئے ڈالر ریٹ کو رواں مالی سال کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے، تاہم نظرثانی کرنے کے بعد رواں مالی سال کیلئے حقیقی ریٹ 280 روپے فی ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔…
نیپرا کا کمال، بجلی ایک ہاتھ سستی، دوسرے ہاتھ مہنگی کر دی
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی یونٹ اضافہ اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے اطلاق سے چارجنگ سٹیشن، لائف لائن صارفین اور پری پیڈ صارفین مستثنیٰ ہوں گے، قیمتوں میں…
جعلی کرنسی کی روک تھام براہ راست اسٹیٹ بینک کےتحت نہیں آتی،ترجمان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی کرنسی کی روک تھام براہِ راست اسٹیٹ بینک کے تحت نہیں آتی۔ ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک عوام کو اصلی کرنسی نوٹوں کی پہچان کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتا ہے تاکہ شہری جعلی اور اصلی نوٹ میں فرق کو بہتر انداز میں…