خراب موسم کے باعث کیمپ ڈیوڈ اجلاس مؤخر، ایران پر اہم مشاورت وائٹ ہاؤس میں ہوگی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج ہونے والا کابینہ کا کیمپ ڈیوڈ کا دورہ ممکنہ خراب موسم کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران سے متعلق اہم مشاورت اور کابینہ اجلاس اب وائٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اجلاس…
اسرائیلی فوج کا دعویٰ: شمالی غزہ میں حماس کے نومنتخب عسکری سربراہ محمد عودہ شہید
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی غزہ میں ایک حملے کے دوران محمد عودہ کو شہید کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق محمد عودہ کو غزہ سٹی میں ایک ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ تاہم حماس نے تاحال اس دعوے کی باضابطہ تصدیق یا…
سلامتی کونسل کی کوئٹہ ٹرین حملے کی شدید مذمت، پاکستان سے تعاون پر زور
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے کوئٹہ کے قریب ٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس “قابلِ نفرت” حملے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سلامتی کونسل کے 15 اراکین کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں…
حج 2026: حجاج کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز، گزشتہ برس کے مقابلے میں اضافہ
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 میں دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 7 ہزار 310 تک پہنچ گئی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً 2.04 فیصد زیادہ ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بیرونِ ملک سے آنے والے حجاج…
مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ دونوں جانب سے الزامات اور جوابی بیانات کا سلسلہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ ثاقب…
حج 2026: لاکھوں حجاج کرام کی بڑے شیطان کو رمی، قربانی اور احرام کھولنے کی تیاریاں
منیٰ میں لاکھوں حجاج کرام آج بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کی عبادت، رمی، ادا کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حجاج کرام کو طے شدہ شیڈول کے تحت قافلوں کی صورت میں جمرات روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ رش اور ازدحام سے بچتے ہوئے مناسکِ حج منظم انداز میں مکمل کیے…
فیلڈ مارشل عاصم منیر،نیول اورایئرچیف کی جانب قوم کوعیدالاضحیٰ کی مبارکباد
فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ لعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ مسلح افواج ملک میں دیرپا امن، خوشحالی اور قومی یکجہتی کیلئے دعاگو ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج ملک کی…
عید کے دنوں میں ملک میں موسم شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا
محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ عید کے دنوں میں ملک میں موسم شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد…
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاری ہے اور مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔ کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں جس میں امت…
اعلیٰ مقصد کیلئے جان، مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ پر قوم اور اُمت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ مقصد کیلئے جان، خواہشات اور مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، قربانی کا جذبہ انسانیت، ایثار اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرتا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں…