بحیثیت جماعت ن لیگ کے رویے پر افسوس ہے، شازیہ مری
رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں 7 فیصد اضافے کا بتایا جو ناکافی ہے، بحیثیت جماعت ن لیگ کے رویے پر افسوس ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں شازیہ مری نے بتایا کہ ہم نے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں بڑھانے کا کہا ہے، حکومت نے 7 فیصد اضافے…
معاشی چیلنجز کے باوجود آج معیشت مستحکم ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 2 سال میں مہنگائی 38فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجیٹ پر آئی، معاشی چیلنجز کے باوجود آج معیشت مستحکم ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خلیجی ممالک میں بحران کے نتیجے میں مہنگائی میں…
روس کے قومی دن کے موقع پر لاہور میں روسی ثقافتی شام کا انعقاد
روس کے قومی دن کی مناسبت سے لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ایک رنگا رنگ روسی ثقافتی شام کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان اور روس کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانا اور عوامی سطح پر باہمی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔ یہ تقریب Russian Centre…
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے 17.5 ٹریلین روپے سے زائد حجم کے وفاقی بجٹ کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں جاری ہے جس میں وفاقی وزیر خزاہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کر رہے ہیں۔ قبل ازیں…
چین نے امریکی شہری من زِن کی گرفتاری کی تصدیق کر دی، جاسوسی کے الزامات عائد
چین نے ایک امریکی شہری اور معروف سیاسی تجزیہ کار کو جاسوسی اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت حراست میں لینے کی تصدیق کر دی ہے، جس سے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان ایک نیا سفارتی معاملہ سامنے آ گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان Lin Jian…
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
سرکاری ملازمین کی پارلیمنٹ جانے کی کوشش میں پولیس سے مزاحمت میں ایک شخص زخمی ہوگیا، اسلام آباد پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ سرکاری محکموں کے ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، احتجاج کے باعث شاہراہ دستور کو ٹریفک کیلئے بند کر…
سپریم کورٹ نے عدالتوں کے 4 روزہ ورکنگ شیڈول کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متعلقہ نوٹیفکیشن چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے 15 جون 2026 سے مؤثر طور پر ختم ہو جائے گا، جبکہ سابقہ نوٹیفکیشن کے تحت کیے گئے انتظامی اقدامات بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 10 مارچ 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے…
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پر بریفنگ دی، جس کے بعد کابینہ نے وفاقی بجٹ 27-2026 کے مسودے کی منظوری دے دی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق تجاویز پر غور…
داتا دربار: 983 ویں سالانہ غسلِ مزار کی تقریب 9 محرم کو ہوگی
حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر غسل کی تقریب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے فول پروف سکیورٹی کیلئے اہم ہدایات بھی جاری کر دیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے غسل کی تقریب میں شامل ہونے والے تمام افراد…
الحمدللہ بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے: وزیر اعظم
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بجٹ میں پاکستان کی عظیم قوم کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی…