بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، پاک چین دوستی کو “ناقابل تسخیر” قرار
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی ہے، جسے پاک چین تعلقات کے تناظر میں انتہائی اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق رواں…
امریکہ کے انکار کے بعد ایران کی ورلڈ کپ ٹیم میکسیکو میں قیام کرے گی، صدر کلاڈیا شین بام
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حکومت نے ایران قومی فٹ بال ٹیم کو آئندہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران میکسیکو میں قیام کی اجازت دینے پر اتفاق کر لیا ہے، کیونکہ امریکہ ایرانی اسکواڈ کی میزبانی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اپنی روزانہ کی پریس…
ٹرمپ کا سعودی عرب اور پاکستان پر اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے دباؤ، ابراہام معاہدوں میں شمولیت کا مطالبہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کو خطے میں ایک بڑی سفارتی تبدیلی قرار دیتے ہوئے سعودی عرب اور پاکستان سمیت متعدد ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے “ابراہام معاہدوں” میں شامل ہوں۔…
ایرانی اعلیٰ وفد قطر پہنچ گیا، امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر اہم مشاورت متوقع
دوحہ: محمد باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے ہیں، جہاں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وفد کی قطر کے وزیراعظم اور اعلیٰ حکام سے…
بلوچستان حملے پر چین کی شدید مذمت، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
بیجنگ: چین نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کے روز اپنے بیان…
ٹرمپ کا متعدد اسلامی ممالک سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا مطالبہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لائیں اور ابراہم معاہدے میں شامل ہوں۔ یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔…
خلیجی کشیدگی کے باوجود آئل و ایل این جی کے جہاز آبنائے ہرمز سے پاکستان اور چین روانہ
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر سے مائع قدرتی گیس لے جانے والے دو جہاز آبنائے ہرمز عبور کرتے ہوئے پاکستان اور چین کی جانب روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث بحری آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔ رائٹرز کے مطابق پہلا جہاز…
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر چین پہنچ گئے، وزیراعظم کے ہمراہ اہم ملاقاتیں کریں گے
پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اعلیٰ سطحی سفارتی و عسکری مشاورت کے لیے چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پہلے سے موجود پاکستانی وفد میں شامل ہوں گے۔ سرکاری اور سفارتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت…
حزب اللہ کا اسرائیل سے مذاکرات سے انکار، لبنان کو ایران امریکا معاہدے میں شامل کرنے کا مطالبہ
حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ایسے مذاکرات صرف اسرائیل کے مفاد میں جاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے میں…
ایران، امریکہ معاہدہ ابھی زیرغور، تفصیلات کسی نے نہیں دیکھی، اچھی خبر آئے گی، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدہ ابھی حتمی طور پر طے نہیں پایا، تاہم اس حوالے سے مثبت پیش رفت اور “اچھی خبر” سامنے آنے کا امکان ہے۔ امریکی ٹی وی چینل ABC News کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ “بری ڈیل” نہیں کرتے…