Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

خلیجی کشیدگی کے باوجود آئل و ایل این جی کے جہاز آبنائے ہرمز سے پاکستان اور چین روانہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 25, 2026 1 Min Read
Comments Off on خلیجی کشیدگی کے باوجود آئل و ایل این جی کے جہاز آبنائے ہرمز سے پاکستان اور چین روانہ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر سے مائع قدرتی گیس  لے جانے والے دو جہاز آبنائے ہرمز عبور کرتے ہوئے پاکستان اور چین کی جانب روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث بحری آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔

رائٹرز کے مطابق پہلا جہاز “فویریت” قطر کی راس لفان بندرگاہ سے روانہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ یہ منگل کے روز پاکستان پہنچ جائے گا۔ دوسرا جہاز “الریان” چین کی جانب گامزن ہے اور 27 جون کو اپنی منزل پر پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایران–امریکہ کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث متعدد بحری راستے متاثر ہوئے ہیں، تاہم مخصوص گیس اور تیل بردار جہاز اب بھی محدود تعداد میں اس اہم آبی گزرگاہ سے گزر رہے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق ایک عراقی خام تیل سے لدا آئل ٹینکر بھی تقریباً تین ماہ بعد آبنائے ہرمز سے نکلنے میں کامیاب ہوا ہے، جو چین کی بندرگاہ ننگبو کی طرف روانہ ہے جہاں 12 جون کو تقریباً 2 ملین بیرل خام تیل اتارا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ سے قبل آبنائے ہرمز سے روزانہ 125 سے 140 بحری جہاز گزرتے تھے، تاہم موجودہ صورتحال میں یہ تعداد نمایاں طور پر کم ہو گئی ہے، جبکہ ہزاروں ملاح اور درجنوں جہاز خطے میں اب بھی متاثرہ حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

صدر زرداری کی ماحولیاتی اور فوجداری اصلاحات کی منظوری

Next

پاکستان اور چین کا قومی مفادات پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کا اعلان

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme