کراچی میں دل کے امراض میں خوفناک اضافہ، ماہانہ 35 سے 40 ہزار کیسز رپورٹ
کراچی میں دل کے امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،جس پر ماہرینِ قلب نے صورتحال کو خطرناک قرار دیدیا ہے۔ کارڈیک رجسٹری آف پاکستان کےبانی ڈاکٹربشیرحنیف کےمطابق شہرمیں ہرماہ تقریباً 35 سے 40 ہزار ہارٹ اٹیک کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جو ایک…
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے ہیٹ ویو کا خدشہ
محکمہ موسمیات نے آج سے 12 جون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی ہیٹ ویو کا امکان ہے، شہر قائد میں پارہ 40 سے 43 ڈگری تک رہنے…
پاکستان قابل اعتماد ثالث، ایران امریکا جنگ بندی میں کردار سراہتے ہیں: چین
ایرانی خبرایجنسی کے مطابق چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے، تمام اختلافات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہئے، چین ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی…
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بجٹ پر مشاورت آج ہوگی
صدر آصف زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد حکومتی وفد سے ملاقات کرے گا، اس اجلاس سے پہلے صدر زرداری پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کریں گے جس میں بلاول بھٹو، مراد علی شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان شریک ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے اجلاس کے بعد…
ڈسکہ: تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار شہری کو 2 بیٹوں سمیت کچل دیا
ذرائع کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ فضل آباد کے قریب آصف نامی شہری اپنے 2 بیٹوں آیان اور رافع کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھا کہ اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے انہیں کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں آصف اور اس کا بیٹا رافع زخمی ہوگئے جبکہ ایک آیان موقع پر…
گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے انتخابی دنگل سج گیا، 24 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری
گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں انتخابی دنگل سج گیا، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ گلگت بلتستان اسمبلی کل 33 نشستوں پر مشتمل ہے۔ 24 براہ راست منتخب ارکان، 6 خواتین نشستیں، 3 نشستیں ٹیکنو کریٹس کیلیے مختص ہیں۔ حکومت سازی…
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی قبلہ درست کرے تو پابندی ہٹ سکتی ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہاہے کہ مذاکرات میں وفاقی حکومت اورآزادکشمیر حکومت شامل تھی، ماضی میں بھی مسائل مذاکرات سے طے ہوتے رہے، بہت ساری ایسی چیزیں تھیں جو حل ہو چکی تھیں، کالعدم ایکشن کمیٹی قبلہ درست کرے تو پابندی ہٹ سکتی ہے اور بات…
گلگت بلتستان انتخابات: حکومت بنانے کیلئے 17 نشستیں درکار ہوں گی
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کل منعقد ہوں گے، جس کے لیے انتظامات اور تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں مجموعی طور پر 33 نشستیں ہیں، جن میں 24 جنرل نشستیں شامل ہیں جن پر کل ووٹنگ ہوگی۔ اسمبلی میں 6 نشستیں خواتین جبکہ 3…
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: 24 حلقوں میں کل پولنگ، انتظامات آخری مرحلے میں داخل
گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں کل انتخابی دنگل سجنے جا رہا ہے، جس کے لیے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں انتخابی سامان اور عملے کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔ ضلع دیامر کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کیپٹن (ر) محمد اویس عباسی کے…
آزاد کشمیر کی عوام نے ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا ہے: شاہ غلام قادر
آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے عوامی ایکشن کمیٹی کی حقیقت کھول کر رکھ دی ، کہا کہ ایکشن کمیٹی کا امن مخالف ایجنڈا ناکام ہو چکا، عوام نے احتجاج کا بائیکاٹ کر دیا، آج پورے آزاد کشمیر میں کاروبار معمول کے مطابق کھلے ہیں۔ آزاد…