لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آج بادل برسنے کی نوید
پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں 13 جون تک وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 26، زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے…
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان کی صورت حال پر سہ ماہی رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کی جس میں افغانستان میں سکیورٹی بحران سنگین ہونے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کےمطابق…
کالعدم جوائنٹ کمیٹی اور بھارتی میڈیا کا مذموم عزائم کیلئے گٹھ جوڑ بے نقاب
شرپسند سیاسی عناصر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں کوسوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے لگے، بھار ت کا گودی میڈیا حسبِ وطیرہ ان پر تشدد ، پرانی اور جعلی ویڈیوز کو منظم انداز میں مذموم مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ بھارتی گودی میڈیا نے کراچی کے احتجاج کی…
مریم نواز کا شدید گرمی میں عوام کیلئے ٹھنڈے پانی کا اہتمام کرنے کا حکم
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انتظامیہ کو ہر شہر کے چوک چوراہوں میں سائے/ شیڈ کا اہتمام کرنے کی ہدایت بھی کر دی، ہر ویگن سٹینڈ، بس ٹرمینلز اور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کیلئے ٹھنڈا پانی، پنکھے اور کولر نصب کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ انہوں نے سخت…
ہڑتال اور مس کنڈکٹ، محکمہ صحت بلوچستان نے 23 ڈاکٹروں کو معطل کردیا
کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان نے 23 ڈاکٹروں کو معطل کردیا۔ محکمہ صحت بلوچستان نے مس کنڈکٹ اور ہڑتال میں حصہ لینے پر ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 23 ڈاکٹروں کو معطل کردیا جبکہ 25 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت بلوچستان…
آج سے 15 جون تک گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، سیلابی صورتحال کا خدشہ
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آج سے 15 جون تک بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کےخدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، بارشوں کے باعث مقامی سطح…
این ایف سی ایوارڈکو قبائلی اضلاع کیلئےاپ ڈیٹ کیا جارہا ہے، وزیراعظم نے 180 روز میں این ایف سی کو فائنل کرنےکا وعدہ کیا: سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے آج قومی اقتصادی کونسل میں کے پی عوام کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قومی اقتصادی کونسل اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ کو اپڈیٹ نہیں کیا جا…
کالعدم ایکشن کمیٹی کامطالبہ تھا حلف نامے سے یہ چیزیں نکالیں کہ کشمیرکا پاکستان سے الحاق کیا جائےگا: راناثنااللہ
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ حلف نامے سے یہ چیزیں نکالیں کہ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کیا جائےگا۔ سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے…
کشمیرکاز کو نقصان پہنچانے کیلئے غیرملکی ہاتھ ملوث ہے،اعظم نذیرتارڑ
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ ممکن نہیں، کشمیرکاز کو نقصان پہنچانے کیلئے غیرملکی ہاتھ ملوث ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ ممکن نہیں، مہاجرین کی…
وفاقی آئینی عدالت سے خیبرپختونخوا حکومت کو بڑا ریلیف مل گیا
وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا میں نگران دور حکومت میں کی گئی بھرتیوں کو خلاف قانون قرار دے دیا۔ بھرتیوں کے خلاف موجودہ صوبائی حکومت کا موقف درست قرار دے کر نگران حکومتوں کا اختیار بھی واضح کر دیا گیا۔ جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے…