امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کر دیے، ایران کے خلاف کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری لازم
امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی ایک اہم قرارداد منظور کر لی ہے، جسے ایران سے متعلق امریکی پالیسی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان نمائندگان میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 215 ارکان نے ووٹ…
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے 5 نئے ممالک منتخب، جرمنی کو اسرائیلی حمایت لے ڈوبی
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 رکنی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشستوں کے لیے آسٹریا، کرغزستان، پرتگال، ٹرینیداد و ٹوباگو اور زمبابوے کو دو سالہ مدت کے لیے منتخب کر لیا ہے۔ منتخب ہونے والے ممالک یکم جنوری 2027 سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور 2028 کے…
پاکستان-ترکیہ دوستی پر بھارت کی تشویش بے بنیاد، حاقان فیدان کا دوٹوک پیغام
ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات پر بھارت کی جانب سے ظاہر کی جانے والی تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تعلقات کو کسی بھی ملک کے خلاف اقدام یا دشمنی کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ سنگاپور میں…
چین پر جاسوسی کے الزامات، امریکا اور اتحادی ممالک کی مشترکہ وارننگ
امریکا اور اس کے قریبی اتحادی ممالک نے چین کو ایک مشترکہ وارننگ جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ چینی ادارے اور ان سے منسلک عناصر آن لائن ملازمت کے پلیٹ فارمز کے ذریعے حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق…
امریکا کی ثالثی میں لبنان اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق، جامع مذاکرات کا نیا مرحلہ شروع ہوگا
امریکا نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک اہم پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک جنگ بندی کے ایک فریم ورک پر متفق ہوگئے ہیں، جس کا مقصد سرحدی علاقوں میں جاری فوجی جھڑپوں اور عدم استحکام کا خاتمہ کرنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ…
امریکا کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ
امریکا نے پاکستان سمیت تقریباً 60 ممالک اور معاشی خطوں کو نشانہ بناتے ہوئے نئے درآمدی ٹیرف عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ امریکی تجارتی نمائندہ دفتر (USTR) کے مطابق یہ اقدام ان ممالک کے خلاف تجارتی کارروائیوں کا حصہ ہے جن کے بارے میں واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ…
ٹرمپ سے اختلافات کے باوجود تعلقات مضبوط ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حالیہ ٹیلیفونک گفتگو کے بعد سامنے آنے والی اختلافات کی خبروں کو زیادہ اہمیت دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں اور اہم معاملات پر مکمل ہم آہنگی…
وسطی امریکی ملک پاناما کی جیل سے 195 قیدی فرار، فائرنگ اور جھڑپوں میں 3 افراد ہلاک، 9 زخمی
وسطی امریکی ملک پاناما میں ایک جیل سے قیدیوں کے بڑے پیمانے پر فرار ہونے کے واقعے نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ فرار کی کوشش کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق پاناما…
برطانیہ میں منظم جنسی استحصال کا کیس، 15 مجرموں کو مجموعی طور پر 188 سال قید کی سزا
برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں ایک کم عمر لڑکی کو کئی برس تک جنسی استحصال اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے 15 مجرموں کو عدالت نے مجموعی طور پر 188 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ ویسٹ یارکشائر پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی 2007 سے 2011 کے دوران، جب اس کی عمر 14 سے…
افغان طالبان کے اندرونی اختلافات نمایاں، ملا ہیبت اللہ نے بدخشاں صورتحال پر سخت احکامات جاری کر دیے
افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان حکومت کی مرکزی قیادت اور بعض مقامی کمانڈروں کے درمیان اختلافات کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد طالبان سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدخشاں…