حافظ نعیم کا عید کےبعد آئی پی پیز، پٹرول مافیا کےخلاف تحریک چلانے کا اعلان
پنجاب کے ضلع ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے، سولر پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا، اِس نظام کوتبدیل کرنے کے لیے باہر نکلنا پڑے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں خاندانوں کی بنیاد…
کئی ماہ عدالتی فیصلے محفوظ رکھنے، سنانے سے قبل لیک ہونے کیخلاف بڑا فیصلہ
آئینی عدالت نے مقررہ مدت کے اندر فیصلہ نہ سنانا قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا، عدالت کے مطابق ہائی کورٹس محفوظ شدہ فیصلہ 90 دن میں سنانے کی پابند ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت کے مطابق مقررہ مدت کے بعد سنایا گیا فیصلہ اسی بنیاد پر ہی کالعدم قرار دیا جا سکتا…
ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کمیٹی کا پہلا اجلاس، سی ڈی اے سے تفصیلات طلب
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری بھی اجلاس میں شریک ہوئے،کمیٹی نے چیرمین سی ڈی اے سے ون کانسٹی ٹیوشن پر تفصیلات طلب کر لیں ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے پہلے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف، ممبر…
خوارج کا پاک فوج کی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام ، 7 افراد زخمی
جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں خوارج آرمی پوسٹ پر حملہ کرنے آئے تاہم پاک فوج کی بروقت کارروائی کے باعث گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔ پوسٹ سے فاصلے پر نشانہ بنانے سے بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ہوا جبکہ حملہ آور خارجی ہلاک ہوگیا۔…
معرکہ حق قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی جیت ہے: سرفراز بگٹی
معرکہ حق کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ معرکہ محض عسکری فتح نہیں بلکہ قومی عزم، حوصلے اور اتحاد کی روشن مثال ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاک افواج نے جرأت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کی جارحیت کا مؤثر جواب دے کر وطن…
پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن، بھارتی، انڈونیشین عملے کوامداد فراہم
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے اہلکار ’’ایم وی گوتم‘‘ پر موجود اور 6 بھارتی اور 1 انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد فراہم کر رہے ہیں، اِسی طرح عمان سے بھارت جانے والے ’ایم وی گوتم‘ میں تکنیکی خرابی پر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن…
لاہور کو چائلڈ فرینڈلی سٹی بنانے کی جانب اہم پیش رفت
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور یونیسیف پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے، تقریب میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں بچوں کے حقوق کے…
کراچی میں گرمی کی شدت اور مختلف وجوہات سے آج 8 افراد جاں بحق
کراچی میں گرمی کی شدت اور مختلف وجوہات سے آج آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مختلف علاقوں سے آٹھ افراد کی لاشیں ملیں ہیں جن میں سے بیشتر کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ منگھوپیر اور گلشن حدید میں نشے کی زیادتی سے 2 افراد ہلاک ہوئے، کلفٹن،لیاقت…
محکمہ موسمیات نے رواں برس مئی، جون اور جولائی کی موسمیاتی آؤٹ لک جاری کر دی
محکمہ موسمیات نے رواں برس مئی، جون اور جولائی کی موسمیاتی آؤٹ لک جاری کر دی میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں معمول سے کم بارش کا امکان ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خریف کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،بارانی علاقوں کی فصلوں کو…
علاقائی امن کیلئے مذاکرات، سفارتکاری، ثالثی کی کوششوں پر کاربند ہیں،اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی بحری جہاز کے عملے کے 22 ارکان کی پاکستان آمد کی تصدیق کردی۔ کہا عملے کے ارکان کو گزشتہ رات بحفاظت پاکستان پہنچایا گیا ۔ جن کو آج باضابطہ ایران کے حوالے کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بحری جہازکو بھی مرمت کیلئے پاکستانی…