ڈی جی ایف آئی اے کا بڑا فیصلہ ، ایف آئی اے میں تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم
ایف آئی اے میں تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم دے دیا گیا، سائلین کسی بھی محکمے یا فرد کے خلاف درخواست ون ونڈو پرجمع کراکے ٹریک کرسکیں گے۔ ڈی جی ایف آئی اے کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، ایف آئی اے میں درخواست دائر ہونےسے تفتیش میں جانے تک تمام…
پشاور میں غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ون پشاور نے غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ای ٹی او ون کے مطابق شہری اپنی غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی فوری رجسٹریشن مکمل کریں جبکہ واجب الادا ٹوکن ٹیکس بھی بروقت ادا…
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں اختتام پذیر
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی ہے ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی صدارت کی، کانفرنس میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے…
پیغام اسلام کانفرنس نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو قائدینِ امن قرار دیدیا
کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق یہ کانفرنس حکومت اور افواج کی مکمل تائید کرتی ہے، یہ کانفرنس معرکہ حق پر خداکا شکر ادا کرتی ہے، کانفرنس وزیر اعظم و فیلڈ مارشل کو قائدین امن قرار دیتی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ کانفرنس ایران پر حملوں کی مذمت کرتی ہے،…
ملک میں کلائمیٹ ایمرجنسی کا نافذ ناگزیر ہوچکا: اعظم نذیر تارڑ
بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ستر سال میں کلائمیٹ کا جو حال کیا ہزاروں سال پہلے نہیں ہوا، گاڑیوں، جہازوں کے دھویں نے ماحول کو آلودہ کر دیا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں قانون سازی میں…
محکمہ موسمیات کا 7 سے 11 مئی کے درمیان ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے 7 سے 11 مئی کے درمیان ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے، ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر آنے سے خبردار کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، بلوچستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری تک جانے کا امکان…
پاکستان میں ہوائی جہازوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ
پاکستان میں ہوائی جہازوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا، پی ٹی اے نے ان فلائٹ ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ سروسز کا لائسنس تیار کر لیا ، لائسنس کا مسودہ مشاورت کے لئے جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیک ہولڈر 31 مئی…
پاکستان اور اردن کا فوجداری معاملات میں باہمی تعاون کا معاہدہ آخری مرحلے میں داخل
پاکستان اور اردن کے درمیان فوجداری معاملات میں باہمی تعاون کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا، وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو گرین سگنل دے دیا۔مجوزہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ سمیت مختلف جرائم کے خلاف ایک دوسرے سے…
وفاقی آئینی عدالت نے مری میں 577 کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخی کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں
وفاقی آئینی عدالت سے پنجاب حکومت کو بڑا ریلیف مل گیا ، مری میں 577 کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخی کےخلاف اپیلیں خارج کر دیں، چالیس ارب روپے سے زائد مالیت کی اراضی کا قبضہ پنجاب حکومت کو دینے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی…
کفایت شعاری اقدامات کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں بڑی کٹوتی کر دی گئی
کفایت شعاری اقدامات کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں بڑی کٹوتی کردی گئی،وفاقی پی ایس ڈی پی 167 ارب روپےکم ہوکر 833 ارب روپےرہ گیا،بعض وزارتوں کوجاری کردہ 22 ارب 62 کروڑروپے واپس بھی لے لیے گئے،وزارتوں کو نظرثانی شدہ بجٹ کے اندر رہ کر اخراجات کی ہدایت…