Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستان میں ہوائی جہازوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 6, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان میں ہوائی جہازوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ

پاکستان میں ہوائی جہازوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا، پی ٹی اے نے ان فلائٹ ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ سروسز کا لائسنس تیار کر لیا ، لائسنس کا مسودہ مشاورت کے لئے جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیک ہولڈر 31 مئی تک پی ٹی اے کو اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کر سکتے ہیں ، لائسنس کے تحت پرواز میں  ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ خدمات فراہم کرنے کی اجازت ہوگی ، لائسنس ہولڈرز ہوائی جہاز میں انٹرنیٹ اور موبائل ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کر سکیں گے ۔

ہوائی جہاز میں موبائل سروس 3000 میٹر بلندی پر مشروط ہے، لائسنس کی مدت 10 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ  تجدید کی سہولت حاصل ہوگی ، سروس شروع کرنے سے پہلے پی ٹی اے سے باقاعدہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا۔ لائسنس ہولڈر کو 12 ماہ میں سروسز کا آغاز کرنا ہو گا۔

لائسنس ہولڈرز کے لئے پاکستان میں ڈیٹا اسٹوریج اور پراسیسنگ لازمی قرار دی گئی ہے ، سیٹلائٹ آپریٹر کی پی ایس اے آربی  میں رجسٹریشن  بھی لازمی ہو گی۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی بینڈوڈتھ مقامی ایل ڈی آئی  لائسنس یافتہ سے حاصل کرنا لازم ہوگا۔

صارفین کے ڈیٹا کی رازداری اور سیکیورٹی یقینی بنانے کی شرط بھی شامل  کی گئی ہے ۔ بغیر منظوری ٹیلی کام آلات کے استعمال پر پابندی ہوگی ، خدمات کا معیار بین الاقوامی معیار کے مطابق رکھنے کی شرط عائد  کی گئی ہے۔

اسپیکٹرم فیس فی الحال لاگو نہیں، مستقبل میں نظرثانی ممکن ہو گی ، لائسنس کسی کو منتقل کرنے کے لیے پی ٹی اے کی پیشگی اجازت ضروری ہو گی، قوانین کی خلاف ورزی پر لائسنس معطل یا ختم کیا جا سکے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان اور اردن کا فوجداری معاملات میں باہمی تعاون کا معاہدہ آخری مرحلے میں داخل

Next

محکمہ موسمیات کا 7 سے 11 مئی کے درمیان ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme