ڈیرہ بگٹی میں گاڑی کے قریب دھماکا، امن فورس کے 2اہلکار زخمی
کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں امن فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر…
دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے والے شہری لیاقت شہید کیلئے ستارۂ شجاعت کا اعلان
اسلام آباد: خودکش دہشت گرد کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے شہری لیاقت شہید ولد کریم الہٰی کی قربانی کا قومی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے لیاقت شہید کیلئے ستارۂ شجاعت کی منظوری دے دی۔ یاد رہے کہ لیاقت…
بندرگاہوں کو علاقائی ٹرانزٹ حب بنانے کے اقدامات جاری ہیں: وزیر بحری امور
کراچی: وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری سے شپنگ لائنز اور ٹرمینل آپریٹرز کے نمائندگان نے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بندرگاہوں کی تیاریوں اور سمندری تجارت سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر…
وزیراعظم کی رواں برس مون سون کے لئے پیشگی تیاری کی ہدایت
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس مون سون کیلئے پیشگی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے ملاقات کی جس وزیراعظم کو رواں برس مون سون کے حوالے سے تیاری پر بریفنگ دی گئی۔…
منشیات اسمگلر انمول عرف پنکی کے حوالے سے مزید انکشافات
لاہور کے نواب ٹاؤن سے گرفتار خاتون منشیات اسمگلر انمول عرف پنکی کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے۔ کراچی میں منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک چلانے والی خاتون انمول عرف پنکی کو خفیہ ایجنسی نے ایک ہفتہ قبل لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے…
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منتقلی وی ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت…
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد بجٹ مذاکرات کے لئے وزارت خزانہ پہنچ گیا۔ تعارفی سیشن کے ساتھ بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، آئی ایم ایف وفد کے ساتھ مشاورت سے نیا وفاقی بجٹ تیار کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت…
2050 تک ملکی آبادی کتنی ہو گی؟ پلاننگ کمیشن نے پیشگوئی کر دی
پلاننگ کمیشن کے مطابق 2050 تک ملکی آبادی 25 کروڑ سے بڑھ کر 40 کروڑ تک پہنچ جائے گی، آبادی سے صحت، تعلیم، روزگار، پانی، خوراک و دیگر بنیادی سہولیات پر شدید دباؤ بڑھے گا۔ رپورٹ کے مطابق ریپڈ ڈیکلائن منظرنامے میں 2050 تک پاکستان کی آبادی 37 کروڑ 19 لاکھ…
وزیر خارجہ کا چینی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
دوران گفتگو حالیہ علاقائی پیش رفت اور خطے سمیت دنیا میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایران اور امریکہ کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کی پاکستان کی جاری کوششوں پر گفتگو کی گئی، چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے تعمیری…
چیف جسٹس سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات ،عدالتی اصلاحات پر تبادلہ خیال
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین کے وفد کی قیادت سفیر ریمونڈس کاروبلس نے کی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی نظام کو شفاف، تیز اور عوام دوست بنانے کیلئے اصلاحات سے آگاہ کیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے ٹیکنالوجی پر مبنی عدالتی اصلاحات…