اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پروہیبیشن آف پلاسٹک بک کورز بل 2026 نافذ ہو گیا
پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے کتابوں کے پلاسٹک کور پر پابندی کا بل منظور ہونےکے بعد ’’اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پروہیبیشن آف پلاسٹک بک کورز بل 2026‘‘فوری نافذ ہوگیا ، شیری رحمان نے بل کی منظوری کو تاریخی ماحولیاتی کامیابی قرار دیدیا ۔ بل کی محرک شیری…
چین نے پاکستان سے ایران امریکا ثالثی تیز کرنے کی درخواست کردی، آبنائے ہرمز کھلوانے پر زور
چین نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھلوانے کے لیے اپنی ثالثی کی کوششیں مزید تیز کرے۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق…
قرضے، سود ادائیگی اور دفاع پر خرچہ عوامی ترقیاتی منصوبوں سے کہیں زیادہ
اسلام آباد: مالی سال 26-2025 کے پہلے 9 ماہ تک پاکستان میں قرضوں کی ادائیگی اور دفاعی اخراجات ترقیاتی منصوبوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ رہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری مالیاتی رپورٹ کے مطابق حکومت آمدنی اور اخراجات کے اعداد و شمار میں مکمل مطابقت پیدا…
دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے والے شہری لیاقت شہید کیلئے ستارۂ شجاعت کا اعلان
اسلام آباد: خودکش دہشت گرد کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے شہری لیاقت شہید ولد کریم الہٰی کی قربانی کا قومی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے لیاقت شہید کیلئے ستارۂ شجاعت کی منظوری دے دی۔ یاد رہے کہ لیاقت…
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منتقلی وی ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت…
انسدادِ زنا بالجبر تفتیش و سماعت مقدمہ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں منظور
بل رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے پیش کیا، جس میں انسدادِ زنا بالجبر ایکٹ 2021 میں ترامیم کی گئی ، ایکٹ میں لفظ خصوصی عدالت کو عدالت برائے اطفال سے تبدیل کر دیا جائے گا۔ ترمیمی بل میں بتایا گیا کہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی پر پولیس 24 گھنٹے کے اندر طبی…
لکی مروت: سرائے نورنگ بازار میں دھماکا،2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سرائے نورنگ بازار میں دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق سرائے نورنگ بازار دھماکے میں 7 افراد شہید جبکہ 18 سے زائد زخمی ہوگئے۔ شہداء میں 2 ٹریفک اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو سرائے نورنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، اسپتال میں…
پاکستان میں موجود ایرانی طیارے کا کسی ہنگامی صورتحال سےکوئی تعلق نہیں،ترجمان
پاکستان نے کولمبیا براڈ کاسٹنگ سسٹم نیوز کی رپورٹ مسترد کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سی بی ایس نیوز کی رپورٹ گمرا ہ کن اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہے، ایران اور امریکا کے طیارے اسلام آباد مذاکرات کے دوران سفارتی عملے کی نقل وحرکت کیلئے پاکستان آئے…
نئے وفاقی بجٹ پر مذاکرات کے لئے آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
نئے وفاقی بجٹ پر مذاکرات کے لئے آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ باضابطہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئے وفاقی بجٹ کی تجاویز اور سفارشات کی تیاری کے پیش نظر آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا، نیا بجٹ آئی ایم ایف کی…
سینیٹ: پارلیمنٹرینز اور اہلخانہ کیلئے بلیو پاسپورٹ سہولت کا بل پیش، حکومتی و اپوزیشن ارکان ایک ہوگئے
اسلام آباد: سینیٹ میں پارلیمنٹرینز اور ان کے اہلخانہ کیلئے بلیو پاسپورٹ کی سہولت کے حصول سے متعلق بل پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک ہو گئے۔ ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر عبدالقادر نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 پیش کیا۔ اس کے علاوہ سینیٹر…