گورنر خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو پنجاب کی طرز پر لاک ڈاؤن کے خاتمے کی تجویز
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو پنجاب کی طرز پر لاک ڈاؤن کے خاتمے کی تجویز پیش کردی۔ جمعہ کو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں گورنر نے وزیر اعلیٰ کو…
وزیراعظم سے چین کے کاروباری وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اظہار اطمینان
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آئی بی آئی بیجنگ یونائیٹڈ ٹیکنالوجی کے بانی، صدر اور کنٹرولنگ شیئر ہولڈر چیان شیاو جون کی قیادت میں 11 رکنی اعلیٰ سطح چینی کاروباری وفد نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے…
آئی ایم ایف کی جائزہ رپورٹ، پاکستانی معیشت میں بہتری مگر مشرق وسطیٰ کی جنگ کو خطرہ قرار دے دیا
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی نئی قسط جاری کرنے کے بعد اپنی تفصیلی جائزہ رپورٹ شائع کر دی ہے جس میں ملکی معیشت میں بہتری کے رجحان کو تسلیم کرتے ہوئے بیرونی خطرات سے خبردار بھی کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں…
پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ بجلی اور گیس صارفین کے نرخ بڑھیں گے، حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی
پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ بجلی اور گیس صارفین کے نرخ بڑھیں گے،حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی۔ حکومت اورعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ مذاکرات جاری ہیں، جس میں توانائی شعبےمیں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور آئندہ مالی اہداف پر…
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
اسلام آباد: پاک فوج کی آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 کروز کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس ہے، یہ ہتھیار اہداف کو…
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
اسلام آباد: وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن، مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان کا کردار مسلسل فعال ہے۔ دفتر…
کم آمدن والے طبقے کیلیے سستے گھروں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم آمدن والے طبقے کے لیے سستے گھروں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہاؤسنگ کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی…
گلگت بلتستان انتخابات 2026 کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
فہرست کے مطابق مجموعی طور پر 403 امیدوار انتخابی میدان میں آگئے ہیں، جن میں سے 272 آزاد امیدوار جبکہ 131 سیاسی جماعتوں کے امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 8 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں، خواتین امیدواروں میں سے 5 آزاد حیثیت سے…
حکومت کا ایم ایل ون پر کام شروع کرنے کا اعلان، لاگت 6.66 ارب ڈالر ہوگی
حکومتی دستاویزات کے مطابق یہ میگا منصوبہ 5 مراحل میں مکمل کیا جائے گا جس پر مجموعی طور پر 6.66 ارب ڈالر لاگت آئے گی، منصوبے کے پہلے مرحلے میں 480 کلومیٹر طویل کراچی تا روہڑی ریلوے سیکشن پر کام شروع کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی سنگ بنیاد تقریب رواں سال متوقع…
آئی ایم ایف کا ٹیکس شارٹ فال پر تحفظات کا اظہار، تیل کی عالمی قیمتوں کا بوجھ صارفین پر منتقل کرنے کا مطالبہ
نئے بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے تکنیکی مذاکرات میں وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف وفد کو ڈیٹا شیئرنگ شروع کردی۔ نئے بجٹ میں 400 ارب روپے سے زیادہ کے ٹیکس اقدامات تجویز کئے جارہے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو بجٹ سازی کی اہم ذمہ داری مل گئی، اسحاق ڈار…