آپریشن پروجیکٹ فریڈم کا اعلان، تیل کی قیمتوں میں کمی
آبنائےہرمز میں آپریشن پروجیکٹ فریڈم کے امریکی صدر کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے لگیں۔ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل ایک فیصد کمی کے ساتھ 100 ڈالر فی بیرل پر آگیا ۔ برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی۔ 107 ڈالر کی سطح پر…
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 3500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ…
یو اے ای کا عرب پیٹرولیم ایکسپورٹ تنظیم سے بھی علیحدگی کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے اوپیک کے بعد عرب پیٹرولیم ایکسپورٹ تنظیم سے بھی علیحدگی کا اعلان کردیا۔ عالمی خبرایجنسی نے یو اے ای حکام کے حوالے سے لکھا کہ پیداوار بڑھانے اور توانائی حکمتِ عملی کو خود مختار بنانے پر توجہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق توانائی مارکیٹ میں اس…
کراچی پورٹ پر جہازوں کی مسلسل آمدورفت تجارت میں بہتری کا اشارہ قرار
کراچی پورٹ ٹرسٹ پر 19 جہازوں کی آمد اور ایک جہاز کی روانگی شیڈول ہیں۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیدیا ۔ کہتے ہیں جہازوں کی مسلسل آمدورفت سمندری تجارت میں بہتری کا اشارہ ہے۔ جنید انوارچوہدری کے…
یواے ای کی علیحدگی کے بعد اوپیک پلس کا اجلاس آج ہوگا
یواے ای کی علیحدگی کے بعد اوپیک پلس کا اجلاس آج ہوگا،اوپیک پلس کے 7 رکن ممالک تیل کی پیداوار سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ آج ہونے والے اجلاس میں تیل کی پیداوار کے نئے اہداف طے کیے جائیں گے،توقع ہےکہ اوپیک پلس ممالک یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ…
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی معمولی کمی
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 200 روپے کمی ہونے سے نئے فی تولہ نرخ 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے ہو گئے ہیں۔ اس کےعلاوہ 10 گرام سونےکی قیمت…
پاکستان کا 60 کروڑ ڈالر کا مالیاتی اصلاحاتی پروگرام تاخیر کا شکار
پاکستان کا 60 کروڑڈالرکامالیاتی اصلاحاتی پروگرام تاخیرکاشکار،عالمی بینک کی منظوری کےباوجود پروگرام پرعملدرآمدشروع نہ ہوسکا۔ دستاویز کےمطابق اہم سرکاری منظوری کےعمل میں تاخیرکےباعث منصوبہ تاحال غیرمؤثر ہے،منصوبے کے تحت ٹیکس ٹو جی ڈی پی کاہدف 2030 تک 15…
مشکل عالمی حالات کے باوجود پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ مستحکم ہے، ایس ای سی پی
ایس ای سی پی کے مطابق مشکل عالمی حالات کے باوجود پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ مستحکم ہے،سرمایہ کاروں کے لیے نئی سرمایہ کاری کا ایک اور موقع ہے۔ ایس ای سی پی اعلامیہ کےمطابق اسٹاک ایکسچینج میں نئی لسٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے،ایس ای سی پی نےنجی ٹائر کمپنی کے…
اپریل کے آخری کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپریل کے آخری کاروباری ہفتے میں شدید مندی دیکھی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 7677 پوائنٹس کم ہوکر 162994 پربندہوا۔ ادھر 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 171306 رہی جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ…
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 سے 3 فیصد تک کمی
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 سے3 فیصد تک کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ امریکی کروڈ آئل 2.98 فیصد کم ہوکر101.94 ڈالرفی بیرل ہوگئی،برینٹ کروڈ آئل 2.02 فیصد کم ہوکر108.17 ڈالر پر ٹریڈ کررہا۔ دوسری جانب امریکا نے ایک تازہ دھمکی میں خبردار کیا ہے کہ آبنائے…