عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونا سستا ہوگیا
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا آج سستا ہوگیا۔ جیولرز کے مطابق ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4400 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 773 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں 11…
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے توانائی شعبے پر منفی اثرات جاری ہیں۔ ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیا گیا۔ اوگرا نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں4.95 روپے فی کلو اضافہ کر دیا، جس سے 11.8کلوگرام کا گھریلو سیلنڈر58روپے51 پیسے مہنگا ہوگیا۔ جون کیلئے ایل…
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 405 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز…
بجٹ 27-2026 میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ریلیف کا امکان
سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں فائلرز کیلئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹرانزیکشن ٹیکس میں کمی ہو سکتی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پراپرٹی کی خریداری کیلئے شق 236K کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس 1.5 فیصد سے کم ہو گا، پراپرٹی کی خریداری کیلئے شق 236K کے تحت…
ایران امریکا ڈیل میں تاخیر، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ 93 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے جب کہ مربن خام تیل 90 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔ دوسری…
آئندہ مالی سال برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچنےکاامکان
اسلام آ باد: پاکستان کی برآمدات یکم جولائی سےشروع ہونے والے آئندہ مالی سال 27-2026 کے دوران ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچنےکا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نےآئندہ مالی سال پاکستان کی برآمدات، تجارتی خسارے اوردرآمدات میں اضافےکا تخمینہ لگایا ہے۔…
وفاقی بجٹ، سپر ٹیکس میں 2 فیصد تک کمی کی تجویز
اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2026-27ء کے وفاقی بجٹ پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے۔ آئی ایم ایف نے جی ایس ٹی کی شرح 18سے بڑھا کر 19فیصد کرنے پر زور دیا ہے۔ نئے بجٹ کاحجم15.1ٹریلین سے بڑھاکر 15.5ٹریلین تک رکھنے کی تجویزہے۔…
عید ختم، مارکیٹوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے گئے
پنجاب میں مارکیٹوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے گئے۔ عید ختم ہونے کے بعد توانائی بچت مہم کے دوران پنجاب میں مارکیٹوں پر وقت کی پابندی کل سے دوبارہ نافذ العمل ہوگا۔ دو جون سے مارکیٹ اور ریسٹورنٹ پرانے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے، وقت کی پابندی سے استثنیٰ…
شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی کی برآمد پر کابینہ کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اضافی چینی کی برآمد پر کابینہ کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کیا ہے۔ ملکی ضروریات سے زائد چینی برآمد کرنے اور کابینہ کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ بھی کردیا۔ چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف نے نائب وزیراعظم…
ایف بی آر ٹیکس ہدف پورا کرنے میں پھر ناکام، ٹیکس شارٹ فال 860 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس ریونیو کا ماہانہ ہدف پورا کرنے میں پھر ناکام ہوگیا۔ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکس شارٹ فال 860 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مئی 2026 میں ٹیکس وصولی کا ہدف 1150 ارب روپے تھا تاہم ایف بی…