چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 8 مئی کو جوڈیشل ٹاور کا سنگ بنیاد رکھیں گی
لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وکلا کا درینہ مطالبہ پورا کر دیا، لاہور کی عدالتی تاریخ کا سب سے بڑا پروجیکٹ تمام ضلعی عدالتوں کو ایک ہی مقام پر منتقل کرنے کیلئے جوڈیشل ٹاور فیز ون منصوبے کا سنگ بنیاد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم 8 مئی کو رکھیں…
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی خبروں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی
لندن: ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی خبریں رپورٹ ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔ برطانوی خام تیل 4 فیصد کمی کے بعد 110 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے…
خیبرپختونخوا میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے
پشاور: خیبرپختونخوا میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے جن میں 5 لاکھ 81 ہزار 389 طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق گیارہویں جماعت کے امتحانات میں 2 لاکھ 83 ہزار 338 جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں 2 لاکھ 98 ہزار 51 طلبہ…
الیکٹرک بائیکس،رکشہ اور لوڈرز کی خریداری پر فیز ٹو سبسڈی اسکیم کی تفصیلات منظر عام پر
الیکٹرک بائیکس،رکشہ اور لوڈرزکی خریداری پرفیزٹوسبسڈی اسکیم کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔ دستاویز کے مطابق اسکیم کا مقصد مہنگے تیل کی بچت،ماحول بچانا اور مقامی صنعت کو فروغ دینا ہے،پہلے مرحلے میں41 ہزار گاڑیوں کی فراہمی کا ہدف تھا،2 لاکھ 69 ہزارسے زیادہ…
معرکہ ٔ حق عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے: فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 275ویں کور کمانڈر ز کانفرنس کا اجلاس ہوا جس دوران فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے معصوم شہریوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ فورم نے…
پاکستان دنیا کی سب سے بڑی ڈاگ فائٹ کا فاتح کیسے بنا؟
ایک سال قبل 7 مئی 2025 کو پاک بھارت سرحد کے قریب فضائی جھڑپ کے دوران کیا ہوا دنیا کی سب سے بڑی ڈاگ فائٹ کیسے لڑی گئی اور اس جنگ کا آخر میں فاتح کون تھا ؟ بہت سے رازوں سے پردہ اٹھنا باقی ہے لیکن ترکیہ ٹوڈے کے ایک خصوصی آرٹیکل میں بعض…
پاک بحریہ کا بحرہ عرب میں پھنسے بھارتی جہاز کی امداد کیلئے فوری ایکشن، عملے کو مدد فراہم کی
پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں پھنسے ہوئے بھارتی جہاز کی امداد کے لیے فوری ایکشن لیا ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عملے کو بروقت خوراک، طبی امداد اور تکنیکی مدد فراہم کی گئی ۔تکنیکی خرابی کا شکار ہونے والے بھارتی جہاز ایم وی گوتم کے عملے میں 6 بھارتی اور ایک…
اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، معرکہ حق کی کامیابی کی سالگرہ پر مبارکباد دی
چینی سفیر برائے پاکستان جیانگ زائی ڈونگ نے منگل کو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران چینی سفیر نے پاکستان کو مارکۂ حق کی سالگرہ کے موقع پر حاصل ہونے والی فیصلہ کن کامیابی پر…
ڈیزل مہنگا، ماہی گیروں کیلئے 51 کروڑ سے زائد سبسڈی پیکج کا اعلان
سندھ حکومت نے ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے متاثرہ ماہی گیروں کیلئے 51 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ایندھن سبسڈی پیکج کا اعلان کر دیا۔ وزیر فشریز محمد علی ملکانی نے سجاول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ کے ایندھن اخراجات پورے کرنے کیلئے ایک بار مالی امداد…
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14 مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے: آل پاکستان انجمن تاجران
آل پاکستان انجمن تاجران نے ملک بھر میں زبردستی دکانیں بند کرانے کے خلاف چودہ 14کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ۔ حکومت سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹیں رات دس بجے تک اور ہوٹل ساری رات کھولنے کی اجازت دی جائے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صدر انجمن…