نجکاری کو 6 ماہ گزرگئے، پی آئی اے کا انتظام خریدارکنسوریشم کو منتقل نہ ہوسکا
قومی ائیرلائن کی نجکاری کے 6 ماہ بعد بھی پی آئی اے کا انتظام خریدارکنسوریشم کو منتقل نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کا کنٹرول25 مئی کو خریدارکنسوریشم کو دینا تھا تاہم اب جون کے آخر تک قومی ائیرلائن کا کنٹرول کنسوریشم کو دینے کا منصوبہ ہے۔ ذرائع…
پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، مئی میں مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اسلام آباد: پاکستان میں مئی میں مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون2024 کے بعد گزشتہ ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ رہی اور اپریل کے مقابلے مئی میں مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کا اضافہ ہوا۔…
ملک میں گدھوں اور خچروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا
ملک میں گدھوں کی تعداد مزید اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید ایک لاکھ 13 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گدھوں کی تعداد60 لاکھ47 ہزارسےبڑھ کر 61 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ہے۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ ایک سال…
امید ہے اس بار ہماری کوئی سیٹ چوری نہیں ہوگی: بلاول بھٹو
شگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آج بھی ہمار امطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان میں صاف و شفاف الیکشن ہوں، آپ کو فارم 45 ہاتھ میں لے کر واپس جانا ہے، آپ نے میرا ساتھ دینا ہے، فارم 47 کا بندوبست میں خود کروں گا۔ بلاول بھٹو کا کہنا…
پاکستانی سفیر کا لیو ٹالسٹائی میوزیم اسٹیٹ کا دورہ، ثقافتی و علمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
دورے کے دوران پاکستانی سفیر نے یاسنایا پولیانا میوزیم اسٹیٹ کی ڈائریکٹر ایکاترینا ٹالسٹایا اور ریسرچ ڈائریکٹر گالینا الیکسیوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور یاسنایا پولیانا میوزیم اسٹیٹ کے درمیان ادبی تحقیق، تراجم کے منصوبوں اور تعلیمی تبادلوں کے…
وزیراعظم سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات، وزارت صحت سے متعلق امور پر گفتگو
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے شعبہ صحت میں جاری اور آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شعبہ صحت میں جاری اصلاحات، پولیو اور ہیپاٹائٹس جیسے دیگر موذی امراض کے خاتمے کے لئے وزارت کی کاوشوں کو…
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت ملتوی
سماعت جسٹس محمد اعظم خان نے کی، تاہم سپیشل پراسیکیوشن ٹیم کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پراسیکیوشن ٹیم کے 3 ارکان تعینات کیے گئے ہیں جن میں سے ایک لاہور سے آنا ہے جبکہ دوسرا اس وقت کورٹ ون میں مصروف ہے، اس پر عدالت…
ایس ای سی پی کا ’’سرٹیفکیٹ آف سٹیچوٹری کمپلائنس‘‘ فریم ورک متعارف
ایس ای سی پی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنیوں کو ریگولیٹری کمپلائنس کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، سرٹیفکیٹ کمپنی کی رجسٹریشن، فعالیت اور ریگولیٹری کمپلائنس کی تصدیق کرے گا۔ کمپلائنس سرٹیفکیٹ پاکستانی کمپنیوں کی بین الاقوامی شراکت داری کے لیے…
افغانستان سے دہشتگردی، یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی
یورپی یونین نے افغانستان سے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی۔ اسلام آباد میں پاک یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 8ویں دور موقع پر میڈیا سے گفتگو میں یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالس افغانستان سے…
بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، درجہ حرارت میں کمی متوقع
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک میں ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔ جس سے دو سے تین روز تک بارشیں متوقع ہیں۔ نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا کہ 2 جون سے بارش کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جس سے ملک…